تازہ ترین
ہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد میں ظاہر ہونے والی علاماتسابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں ملک گیر مظاہروں کے بعد بیرون ملک بھی مظاہروں کا سلسلہ جاریعمران کے فونز چوری ہونے کا معاملہ، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں گمشدگی کے شواہد نہ مل سکےحکومت کا چیئرمین نیب کو ہٹانے کا فیصلہکراچی دھماکا: وزیراعظم کا وزیراعلیٰ کو فون، ہر ممکن تعاون کی پیشکشملک میں ڈالر 196 روپے کا ہوگیاآرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس پر سماعت مکمل، فیصلہ آج سنایا جائیگاخشک سالی میں گھرے چولستان کے باسی قطرہ قطرہ پانی کو ترس گئےکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکا،خاتون جاں بحق، 12 افراد زخمیکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکے کی اطلاعپانی کی قلت، دریائے سندھ بعض مقامات پر صحرا بن گیاسیسی میں کام کرنے والے نجی سیکورٹی گارڈز کی کم سے کم اجرت 25 ہزار کردی گئی: سعید غنیروپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری، آج کتنا مہنگا ہوا؟شیخ محمد بن زید سے شارجہ کے المرشدی قبیلے کے سربراہ قاسم المرشدی کی تعزیتعمران خان کے جان کے خطرے سے متعلق بیان پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی پیشکشعمران خان کی سیکیورٹی کیلئے پولیس، ایف سی کی بھاری نفری تعیناتادارہ مداخلت کرے، ٹیکنوکریٹ حکومت لائے اور ستمبر میں الیکشن کرائے: شیخ رشیدسلیکٹڈ وزیر اعظم سے نجات بیرونی سازش نہیں ، جمہوری عمل تھا، بلاولوزیراعظم شہباز شریف کی شیخ خلیفہ کی وفات پر یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے تعزیتنئی حکومت کے دعووں کے برعکس آٹا،گھی،گوشت اوردالیں سمیت بڑہتی ہوئی مہنگائی باعث تشویش ہے: محمد حسین محنتی

وزیراعظم کا سعودی سفیر کو تبدیل کرنےکا فیصلہ درست ہے، میاں زاہد حسین

میاں زاہد حسین: فائل فوٹو

ایف پی سی سی آئی کے نیشنل بزنس گروپ کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب میں پاکستانی سفیر اور انکے عملہ کو ہٹا کر درست فیصلہ کیا ہے۔

اس فیصلے سے سفارتخانوں میں پاکستانیوں کی توہین اور انکے مسائل نظرانداز کرنے کا سلسلہ کم ہو جائے گا جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کا اعتماد بڑھے گا۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کئی بار دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کو قومی اثاثہ قرار دیا ہے اور وہ انکے مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی لیتے ہیں۔ اوورسیز پاکستانی حکومت کی جانب سے کسی سرمایہ کاری کے بغیر ستائیس ارب ڈالر کا زرمبادلہ بھیج رہے ہیں جبکہ ملک برآمدات سے صرف 23 ارب ڈالر کماتا ہے جبکہ برآمدات کو قائم رکھنے کے لئے اربوں روپے خرچ بھی کرنا پڑتے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کے بھیجے ہوئے زرمبادلہ سے ملک کے کرنٹ اکاؤنٹ ڈیفیسٹ سمیت بہت سے دیگر مسائل حل ہو جاتے ہیں مگرغیرممالک میں پاکستانی سفارتکانوں سے انھیں کوئی مدد نہیں ملتی بلکہ ہر قسم کی شکایات عام ہیں جس کا سلسلہ روکنے کی ضرورت ہے۔ سعودی عرب میں بھی پاکستانی سفارخانے کے بارے میں پاکستانی مزدوروں کی توہین، مسائل سے لا تعلقی اور بھتہ خوری کی شکایات عام تھیں جس پر وزیراعظم نے ایکشن لیا ہے جو ملکی تاریخ میں پہلی مثال ہے۔اب جنرل (ر) بلال اکبر کو سعودی عرب میں سفیرنامزد کر دیا گیا ہے جس سے وہاں مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل ہونگے جبکہ سعودی حکومت سے تعلقات مذید مستحکم ہونگے۔ جنرل بلال اکبر نے بطور ڈی جی رینجرز کراچی میں امن وامان قائم کرنے کے علاوہ جو قومی وحربی خدمات سرانجام دی ہیں وہ یادگار ہیں اور بزنس کمیونٹی انہیں تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور توقع رکھتی ہے کہ جنرل بلال اکبر کی سفارت کے دور میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی عزت اور وقار میں اضافہ ہوگا۔ میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی وزارت صرف بیانات دینے کے علاوہ یہ بھی سوچے کہ دیگر ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی زندگی آسان بنانا اسکا فرض ہے۔ انکے مسائل کم نہیں کئے جا سکتے تو ان میں اضافہ بھی نہیں کرنا چائیے۔ ایک طرف پاکستانی سفارتخانوں کا یہ حال ہے جبکہ دوسری طرف بنگلہ دیش، سری لنکا، بھارت اور دیگر ممالک کے سفارتخانوں میں اپنے شہریوں کی ہر ممکن مد د اورعزت کی جاتی ہےاورسفارتی عملہ انکی مدد کے لئے ہمہ وقت تیار رہتا ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »