بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے بیٹے تیمور علی خان کو کورونا ویکسین کی اہمیت بتانےکے لیے ‘ ٹام اینڈ جیری‘ کارٹون کا سہارا لے لیا۔
https://www.instagram.com/p/COPrVA6pV2M/?igshid=10sfktgav6r6j
انسٹاگرام پوسٹ میں کرینہ کپور نے ٹام اینڈ جیری کارٹون کا ایڈٹ کردہ کلپ شیئر کیا ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہبندوق پکڑے ٹام کو کورونا وائرس دکھایا گیا ہے اور جب وہ جیری یعنی مدافعتی نظام پر حملہ کرنے کی کوشش کرتا ہےتو ویکسین کی پہلی ڈوز اور پھر دوسری ڈوز کی صورت میں مزید طاقتور جیری سامنے آجاتا ہے جسے دیکھ کر ٹامیعنی کورونا وائرس گھبرا کر بھاگ جاتا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ جوکچھ ہورہا ہے اسے بچے بھی محسوس کررہے ہیں اور وہ پریشان ہیں، میں اور سیف اپنےبیٹے تیمور کو اس کے ذریعے ویکسین کی اہمیت اور ضرورت سے آگاہ کرنے کوشش کررہے ہیں اور بتارہے ہیں کہ سبویکسین کیوں لگوارہے ہیں۔