پاکستان نے کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے چینی کمپنیوں سے معاہدہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے چین کی 3 نجی کمپنیوں سے ویکسین کی خریداری کا معاہدہ کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کورونا ویکسین کی ساڑھے 3 کروڑ خوراکوں کی خریداری کا معاہدہ کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے کین سائنو کی سنگل ڈوز کی 2 کروڑ خوراکیں خریدی ہیں جبکہ سائنو ویک ویکسین کی 50 لاکھ ڈوزز خریدی ہیں۔