کراچی، جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ رمضان جدوجہد اور اپنے رب سے قربت بڑھانے کا مہینہ ہے۔ ذمہ داران اپنی ذاتی و گھر کی اصلاح و تربیت کے ساتھ رابط عوام مہم کو تیز کریں۔
جماعت اسلامی اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام اور بندوں کو بندوں کی غلامی سے نکال کر ایک خدا کی بندگی اختیار کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امین مسجد میں منعقدہ ضلعی ذمہ داران کی نشست سے خطاب کے دوران کیا۔قبل ازیں امیر ضلع دیدار علی بہرانی نے دعوتی و تنظیمی کارکردگی کا جائزہ اور مسقبل کے منصوبہ بندی کی رپورٹ رکھی۔اس موقعے۔ پر ضلعی و مقامی ذمہ داران حاجی شفیق احمد، محمد یونس قائم خانی، عبدالوحید، عاشق علی خانزادہ، راو¿ جاوید، مقبول احمد سینہڑو اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی بھی موجود تھے۔