تازہ ترین
سابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں ملک گیر مظاہروں کے بعد بیرون ملک بھی مظاہروں کا سلسلہ جاریعمران کے فونز چوری ہونے کا معاملہ، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں گمشدگی کے شواہد نہ مل سکےحکومت کا چیئرمین نیب کو ہٹانے کا فیصلہکراچی دھماکا: وزیراعظم کا وزیراعلیٰ کو فون، ہر ممکن تعاون کی پیشکشملک میں ڈالر 196 روپے کا ہوگیاآرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس پر سماعت مکمل، فیصلہ آج سنایا جائیگاخشک سالی میں گھرے چولستان کے باسی قطرہ قطرہ پانی کو ترس گئےکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکا،خاتون جاں بحق، 12 افراد زخمیکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکے کی اطلاعپانی کی قلت، دریائے سندھ بعض مقامات پر صحرا بن گیاسیسی میں کام کرنے والے نجی سیکورٹی گارڈز کی کم سے کم اجرت 25 ہزار کردی گئی: سعید غنیروپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری، آج کتنا مہنگا ہوا؟شیخ محمد بن زید سے شارجہ کے المرشدی قبیلے کے سربراہ قاسم المرشدی کی تعزیتعمران خان کے جان کے خطرے سے متعلق بیان پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی پیشکشعمران خان کی سیکیورٹی کیلئے پولیس، ایف سی کی بھاری نفری تعیناتادارہ مداخلت کرے، ٹیکنوکریٹ حکومت لائے اور ستمبر میں الیکشن کرائے: شیخ رشیدسلیکٹڈ وزیر اعظم سے نجات بیرونی سازش نہیں ، جمہوری عمل تھا، بلاولوزیراعظم شہباز شریف کی شیخ خلیفہ کی وفات پر یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے تعزیتنئی حکومت کے دعووں کے برعکس آٹا،گھی،گوشت اوردالیں سمیت بڑہتی ہوئی مہنگائی باعث تشویش ہے: محمد حسین محنتیحکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

کورونا کیسز میں اضافے کی موجودہ لہر برقرار رہنے پر مکمل لاک ڈاؤن کے نفاذ پر غور

کورونا کے تدارک کیلئے قائم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے واضح کر دیا ہے کہ اگر کورونا کیسز میں اضافے والے شہروں میں موجودہ حالات برقرار رہے اور اسپتالوں پر دباؤ بڑھا تو تمام فریقین کی مشاورت کے بعد لاک ڈاؤن لگایا جاسکتا ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران تعلیمی اداروں کی مکمل بندش، انٹر سٹی ٹرانسپورٹ، مالز اور مارکیٹس کو بند کرنے کی تجاویز ہیں، صوبائی حکومت کی درخواست پر رینجرز، پاک فوج اور ایف سی کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدرات این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ کی ہفتے میں دو دن کی بندش میں 17 مئی تک توسیع کر دی گئی۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق کورونا کے پھیلاؤ والے شہروں میں لاک ڈاون کی تجاویز پر غور کیا گیا ۔لاک ڈاون کا فیصلہ تمام فریقین سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا، لاک ڈاؤن کا مقصد ایس او پیز کے نفاذ کے ذریعے پھیلنے والی بیماریوں پر قابو پانا ہوگا، لاک ڈاؤن کے دوران مارکیٹوں ، شاپنگ مالز ، شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ اور تعلیمی ادارے مکمل بند کرنے کی تجاویز ہیں، صوبائی حکومتوں کی درخواست پر فوج ، ایف سی ، رینجرز کے ذریعے مدد فراہم کی جائےگی۔

اجلاس میں آکسیجن کی فراہمی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ،آکسیجن کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے اس کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے ،کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر مزید 6901 بیڈز فراہم کیے جاچکے ییں، فورم کی جانب سے ہیلتھ کیئر سہولیات کی فراہمی پر نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی کاوشوں کو سراہا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ این ڈی ایم اے کی جانب سے اب تک 2811 آکسیجن بیڈز، 431 وینٹیلٹرز، 1196 آکسیجن سیلنڈرز ، 1504 فنگر پلس آکسیمٹرز بھی فراہم کیے جاچکے ہیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ سائنو فارم کی 5 لاکھ خوراکیں پی اے ایف کے خصوصی طیارے کے ذریعے آج پاکستان پہنچ جائیں گی،60 سال سے زائد عمر کے افراد کو واک ان ویکسین لگانے کی سہولت دے دی گئی ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »