تازہ ترین
ہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد میں ظاہر ہونے والی علاماتسابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں ملک گیر مظاہروں کے بعد بیرون ملک بھی مظاہروں کا سلسلہ جاریعمران کے فونز چوری ہونے کا معاملہ، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں گمشدگی کے شواہد نہ مل سکےحکومت کا چیئرمین نیب کو ہٹانے کا فیصلہکراچی دھماکا: وزیراعظم کا وزیراعلیٰ کو فون، ہر ممکن تعاون کی پیشکشملک میں ڈالر 196 روپے کا ہوگیاآرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس پر سماعت مکمل، فیصلہ آج سنایا جائیگاخشک سالی میں گھرے چولستان کے باسی قطرہ قطرہ پانی کو ترس گئےکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکا،خاتون جاں بحق، 12 افراد زخمیکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکے کی اطلاعپانی کی قلت، دریائے سندھ بعض مقامات پر صحرا بن گیاسیسی میں کام کرنے والے نجی سیکورٹی گارڈز کی کم سے کم اجرت 25 ہزار کردی گئی: سعید غنیروپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری، آج کتنا مہنگا ہوا؟شیخ محمد بن زید سے شارجہ کے المرشدی قبیلے کے سربراہ قاسم المرشدی کی تعزیتعمران خان کے جان کے خطرے سے متعلق بیان پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی پیشکشعمران خان کی سیکیورٹی کیلئے پولیس، ایف سی کی بھاری نفری تعیناتادارہ مداخلت کرے، ٹیکنوکریٹ حکومت لائے اور ستمبر میں الیکشن کرائے: شیخ رشیدسلیکٹڈ وزیر اعظم سے نجات بیرونی سازش نہیں ، جمہوری عمل تھا، بلاولوزیراعظم شہباز شریف کی شیخ خلیفہ کی وفات پر یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے تعزیتنئی حکومت کے دعووں کے برعکس آٹا،گھی،گوشت اوردالیں سمیت بڑہتی ہوئی مہنگائی باعث تشویش ہے: محمد حسین محنتی

کورونا کے وار: امیر بھارتیوں نے ملک سے بھاگنا شروع کردیا

نئی دہلی: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس میں خطرناک اضافے کے بعد بھارتیوں کی بڑی تعداد میں ملک سےباہر نکلنے کی دوڑ شروع ہو گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس دوڑ میں چونکہ امیر افراد شامل ہیں اس لیے جہاں ایک جانب فضائی کرایوںمیں اضافہ دیکھا جا رہا ہے تو وہیں دوسری جانب پرائیوٹ جہازوں کے کرایوں میں بھی ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

متحدہ عرب امارات نے بھارت سے آنے والی پروازوں پر پابندی کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق 25 اپریل سے ہوگا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے لیے انڈین پروازوں پر پابندی کے اطلاق سے قبل کورونا سے خوفزدہبھارتی شہری ملک سے نکلنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس کی صورتحال بے قابو ہونے کے بعد ملک سے امارات جانے والی پروازوں پر اتوار کے روز سےپابندی عائد کر دی جائے گی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کو ممبئی سے دبئی جانے والی پروازوں کا یک طرفہ کرایہ ایک ہزار ڈالرتک پہنچ گیا ہے جو عام قیمت سے دس گنا زائد ہے جب کہ دہلی سے دبئی جانے والی پرواز کا کرایہ 50 ہزار بھارتیروپوں سے زیادہ ہے جو عام قیمت سے پانچ گنا ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »