قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے ضمانتی مچلکے جمع ہونے کے بعد کچھ ہی دیر میںان کی رہائی متوقع ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے شہباز شریف کی ضمانت کے آرڈر جاری ہونے کے بعد ان کے وکیل اعظم نذیرتارڑ نے ضمانتی مچلکے احتساب عدالت نمبر 2 میں جمع کروائے، ملک سیف کھوکھر اور چوہدری محمد نوازشہباز شریف کے ضمانتی ہیں۔
عدالت شہباز شریف کی جانب سے جمع کروائے گئے مچلکوں کا جائزہ لیکر ان کی رہائی کی روبکار جاریکرے گی۔