اسپیکر قومی اسمبلی کو جوتا مارنے کی دھمکی پر شاہد خاقان عباسی نے معافی مانگنے سے انکار کردیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ وہ صرف ایک ذات سے معافیمانگتے ہیں ، اسپیکر یا کسی اور سے نہیں۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ صحافت بھی دھمکیوں،دباؤ اورجانی خطرےکی زد میں ہے، آج تک پتہنہیں صحافی ابصارعالم کو گولی مارنےوالےکون تھے؟ ہم کل قومی اسمبلی میں یہ معاملہ اٹھائیں گے، جواسپیکرناموس رسالتؐ کی بات نہ کرنےدے وہ صحافت کی آزادی پربھی بات نہیں کرنے دےگا۔
انہوں نے کہا کہ نیب صرف اپوزیشن کے لیے ہے، شہباز شریف ڈیڑھ سال سے جیل میں ہیں، ملک کااحتساب کا نظام آپ کے سامنے ہے، پاکستانی شناختی کارڈ لےکر چینی حاصل کرنے کے لیے لائنوں میںکھڑے ہیں۔