کورنل کے ساحل سے ماہی گیر نے ایک انتہائی نایاب نیلے رنگ کا کیکڑا پکڑ لیا تاہم بعد ازاں اسے سمندر میں واپس چھوڑ دیا گیا۔
25 سالہ ماہی گیر ساحلی علاقے میں مچھلیوں کا شکار کر رہے تھے جب یہ نایاب ایک فٹ لمبا کیکڑا ان کے جال میں پھنس گیا اور ان کے ہاتھ آ گیا۔
نیلا کیکڑا کیکڑوں کی ایک انتہائی نایاب قسم ہے، 20 لاکھ میں سے صرف ایک کیکڑا نیلے رنگ کا ہوتا ہے، ماہی گیر نے تصویریں کھینچ کر کیکڑے کو واپس سمندر میں چھوڑ دیا۔
ماہی گیر کا کہنا تھا کہ کیکڑا بہت چھوٹا تھا اسے زمین پر نہیں لایا جا سکتا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے ایسا کیکڑا اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ میرا ماہی گیری کا دوسرا ہی سیزن ہے، میں بہت خوش نصیب ہوں کہ مجھے ایسا نایاب کیکڑا ملا۔ میں نے اس کی پیمائش کی تو وہ بہت چھوٹا تھا اس لیے مجھے یہ خیال بھی نہیں آیا کہ اسے اپنے پاس رکھوں۔