اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے سینیئر نائب صدر شاہد خاقانعباسی کی جوتا مارنے والی بات کا نوٹس لے لیا۔
رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی کو 20 اپریل کو غیر پارلیمانی رویہ اختیار کرنے اور اپنے طرز عمل سے قومی اسمبلی کی کاروائی میں خلل ڈالنے پر قومی اسمبلی کی جانب سے لیٹر جاری کردیا گیا۔ ایوان کے ماحول کو خراب کرنے اور نامناسب رویہ اختیار کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائیگی۔ pic.twitter.com/0irhV3YFjm
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) April 21, 2021
اسپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پر شاہد خاقان عباسی کو خط لکھ دیا گیا ہے جس کے متن کے مطابق شاہدخاقان عباسی 7 دن میں معذرت کریں اور اپنی پوزیشن واضح کریں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ شاہد خاقان کے طرزعمل سے اسمبلی کارروائی آسانی سے چلانے میں رکاوٹ ہوئیاور انہوں نے اپنے طرز عمل سے قومی اسمبلی کی کارروائی میں خلل پیداکیا۔