تازہ ترین
سابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں ملک گیر مظاہروں کے بعد بیرون ملک بھی مظاہروں کا سلسلہ جاریعمران کے فونز چوری ہونے کا معاملہ، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں گمشدگی کے شواہد نہ مل سکےحکومت کا چیئرمین نیب کو ہٹانے کا فیصلہکراچی دھماکا: وزیراعظم کا وزیراعلیٰ کو فون، ہر ممکن تعاون کی پیشکشملک میں ڈالر 196 روپے کا ہوگیاآرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس پر سماعت مکمل، فیصلہ آج سنایا جائیگاخشک سالی میں گھرے چولستان کے باسی قطرہ قطرہ پانی کو ترس گئےکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکا،خاتون جاں بحق، 12 افراد زخمیکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکے کی اطلاعپانی کی قلت، دریائے سندھ بعض مقامات پر صحرا بن گیاسیسی میں کام کرنے والے نجی سیکورٹی گارڈز کی کم سے کم اجرت 25 ہزار کردی گئی: سعید غنیروپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری، آج کتنا مہنگا ہوا؟شیخ محمد بن زید سے شارجہ کے المرشدی قبیلے کے سربراہ قاسم المرشدی کی تعزیتعمران خان کے جان کے خطرے سے متعلق بیان پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی پیشکشعمران خان کی سیکیورٹی کیلئے پولیس، ایف سی کی بھاری نفری تعیناتادارہ مداخلت کرے، ٹیکنوکریٹ حکومت لائے اور ستمبر میں الیکشن کرائے: شیخ رشیدسلیکٹڈ وزیر اعظم سے نجات بیرونی سازش نہیں ، جمہوری عمل تھا، بلاولوزیراعظم شہباز شریف کی شیخ خلیفہ کی وفات پر یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے تعزیتنئی حکومت کے دعووں کے برعکس آٹا،گھی،گوشت اوردالیں سمیت بڑہتی ہوئی مہنگائی باعث تشویش ہے: محمد حسین محنتیحکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 مریض انتقال کرگئے جبکہ 885 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس  کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ  گزشتہ24 گھنٹوں  میں 3 مریض انتقال کرگئے جبکہ 885  نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور246 افراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12881 نمونوں کی جانچ کی گئی  جس کے نتیجے میں885 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص  کی شرح کا 6.9 فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں  میں 3 مریض انتقال کرگئے  جس سے اموات کی مجموعی تعداد 4562 ہوگئی ہے جوکہ اموات کیشرح کا 1.7 فیصد ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 3511838 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے  اور275080 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 246 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 261298 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 95 فیصد ہے۔ انہو ں نے کہا کہ  اس وقت 9220 مریض زیر علاج ہیں جن میں  سے 8780 گھروں میں ،9 آئسولیشن سینٹرز  میں  اور 431مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 397 مریضوںکی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 47 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ۔انہوں نے  کہا کہ 885 نئےکیسز میں سے 388 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 216،ضلع جنوبی 76،  ضلع وسطی  43،ضلع غربی 31، ملیر 12، کورنگی میں سے 10 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اسی طرح حیدرآباد 163،سکھر31، قمبر 23،مٹیاری 18، بدین اور گھوٹکی 16۔16،ٹھٹھہ 15،  دادو، سجاول اور جامشورو14۔14،خیرپور،شہید بے نظیر آباد اور نوشہروفیروز 12۔12، جیکب آباد 10،ٹنڈو محمد خان 9،عمرکوٹ 8، لاڑکانہ 7،میرپورخاص 4،سانگھڑ اور شکارپور میں سے1۔1 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام کو حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کرنے کی تاکیدکی۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »