قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری سے متعلق قرارداد پیش کردی گئی۔
پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کے اس اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ن لیگ کے ارکاناسمبلی میں موجود ہیں۔
تحریک انصاف نے اپنے ارکان کو قومی اسمبلی اجلاس میں زیادہ سے زیادہ حاضری یقینی بنانے کی ہدایتکی تھی۔
اجلاس شروع ہوا تو وزیر مملکت علی محمد خان نے قومی اسمبلی کی معمول کی کارروائی معطل کرنے کیتحریک ایوان میں پیش کی جس پر ایوان نے قومی اسمبلی کی معمول کی کارروائی معطل کر دی۔
رکن اسمبلی امجد علی خان نے ناموس رسالت کی قرارداد ایوان میں پیش کی۔ قرار داد کے متن میں کہا گیاہے کہ ایوان میں فرانسیسی سفیر کو ملک سے نکالنے کی قرارداد پر بحث کی جائے۔
امجد علی خان نے اس معاملے پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست بھی کردی اور وزیرپارلیمانی امورعلی محمد خان نےمعاملے پرپارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی بنانےکی تحریک پیش کی۔
ایوان نے خصوصی کمیٹی بنانے کی تحریک منظور کر لی جس پر اپوزیشن نے احتجاج کیا۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ قرارداد مشاورتسے لائی جانی چاہیے تھی، آپ نے قرارداد پیش کردی ہے، ہم اس پر غور کرکے آئیں گے، اس معاملے پر پورےایوان پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے، ایک گھنٹہ دیں ہم قرارداد لے کر آئیں گے ، جو قرارداد دیں گے اس پربحث کرائیں گے۔