جیو نیوز سے گفتگو میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا مند، پشین بارڈر کراسنگ سے علاقے کے مکینوں کو روزگار اور تجارتی فوائد حاصل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین دو طرفہ تجارت اور سیاحت کو مزید فروغ ملے گا، بارڈر کراسنگ سے پاک ایران عوامی رابطوں، خصوصی مذہبی سیاحت کو فروغ ملے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نئی سرحدی گزرگاہ کی شروعات حکومت پاکستان کی معاشی سفارت کاری کی عکاس ہے۔