پولیس کی حراست میں موجود کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد حسین رضوی نےاپنی جماعت کی شوریٰ کے ارکان کے نام پیغام دیا ہے۔
سادہ کاغذ پر ہاتھ سے تحریر پیغام پر 17 اپریل کی تاریخ درج ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مسجدِ رحمتاللعالمینﷺ کے باہردھرنا فی الفورختم کیا جائے اور کارکنان پرامن طور پرگھروں کو واپس لوٹ جائیں۔
پیغام میں سعد رضوی کا کہنا ہے کہ شوریٰ ممبران اپنے آپ کو قانون کے حوالے کریں اور 20 اپریل کیاحتجاجی کال کو واپس لیا جائے۔
ان کا کہنا ہے کہ شوریٰ ممبران کی ضد کی وجہ سے سیکڑوں کارکن اورعوام 6 دن سے خوار ہورہے ہیں۔
سعد رضوی نے مزید کہا کہ ظہیرالحسن شاہ میری ہدایات پر فوری عمل کروائیں