تازہ ترین
ہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد میں ظاہر ہونے والی علاماتسابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں ملک گیر مظاہروں کے بعد بیرون ملک بھی مظاہروں کا سلسلہ جاریعمران کے فونز چوری ہونے کا معاملہ، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں گمشدگی کے شواہد نہ مل سکےحکومت کا چیئرمین نیب کو ہٹانے کا فیصلہکراچی دھماکا: وزیراعظم کا وزیراعلیٰ کو فون، ہر ممکن تعاون کی پیشکشملک میں ڈالر 196 روپے کا ہوگیاآرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس پر سماعت مکمل، فیصلہ آج سنایا جائیگاخشک سالی میں گھرے چولستان کے باسی قطرہ قطرہ پانی کو ترس گئےکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکا،خاتون جاں بحق، 12 افراد زخمیکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکے کی اطلاعپانی کی قلت، دریائے سندھ بعض مقامات پر صحرا بن گیاسیسی میں کام کرنے والے نجی سیکورٹی گارڈز کی کم سے کم اجرت 25 ہزار کردی گئی: سعید غنیروپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری، آج کتنا مہنگا ہوا؟شیخ محمد بن زید سے شارجہ کے المرشدی قبیلے کے سربراہ قاسم المرشدی کی تعزیتعمران خان کے جان کے خطرے سے متعلق بیان پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی پیشکشعمران خان کی سیکیورٹی کیلئے پولیس، ایف سی کی بھاری نفری تعیناتادارہ مداخلت کرے، ٹیکنوکریٹ حکومت لائے اور ستمبر میں الیکشن کرائے: شیخ رشیدسلیکٹڈ وزیر اعظم سے نجات بیرونی سازش نہیں ، جمہوری عمل تھا، بلاولوزیراعظم شہباز شریف کی شیخ خلیفہ کی وفات پر یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے تعزیتنئی حکومت کے دعووں کے برعکس آٹا،گھی،گوشت اوردالیں سمیت بڑہتی ہوئی مہنگائی باعث تشویش ہے: محمد حسین محنتی

حکومت ملکی مسائل کے حل کے لیے رتی بھر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہے کہ حکومت ملکی مسائل کے حل کے لیے رتی بھر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی ۔

حالات کو سدھارنے کی بجائے بگاڑنے کی کوششیں ہو رہی ہیں ۔وزیراعظم اور ان کی ٹیم میں یا تومعاملات کی نزاکت کو سمجھنے اور انہیں حل کرنے کی صلاحیت نہیں یا انہیں جان بوجھ کر مزید خراب کیا جارہاہے ۔ دونوں صورتیں ملک کے لیے خطرناک ہیں ۔ یوٹیلٹی سٹورز ، لنگر خانوں کے باہر لوگوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں ۔ لوگوں کو آٹا ، چینی ، دالیں سبسڈی ریٹس پر حاصل کرنے کے لیے سفارشیں ڈھونڈنا پڑتی ہیں ۔ ایسے حالات کبھی پہلے دیکھنے میں نہیں آئے ۔ کسان ، مزدور ، تنخواہ دار ، چھوٹے تاجر سب پریشان ہیں ۔ چند بڑے خاندان ملک کی تقدیر کے وارث بنے بیٹھے ہیں ۔حکمران مافیاز کے ہاتھوں بے بس ہو چکی ۔ رمضان المبارک کے لیے حکومت کے عوامی ریلیف کے اعلانات دھوکہ اور فراڈ ہیں ۔ زمینی حقائق جوں کے توں ہیں ۔ لوگ مہنگائی کا رونا رو رہے ہیں ۔ حکمرانوں کو اربوں روپے کے پیکیجز کا حساب دینا پڑے گا ۔انسانیت کی معراج دین کی راہ پر چلنے میں ہے ۔ زکوٰة و صدقات کو عام کرنا ہوگا ۔ مومن صلہ رحمی اور امن و اخوت کا داعی ہے ۔ اسلام لوگوں کی تکالیف اور مصائب کا مداوا ہے ۔ جماعت اسلامی رمضان میں قرآن کے پیغام کو گھر گھر پہنچائے گی ۔ان خیالات کااظہار انہوںنے منصورہ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

سراج الحق نے کہاکہ ملک میں چند گنے چنے امیروں کی چاندی ہے جبکہ 90 فیصد سے زائدسفید پوش اور غریب طبقات انتہائی مشکل حالات میں گزر بسر کر ر ہے ہیں ۔ حکمرانوں نے آج تک عوام کی مشکلات کو حل کرنے کی سنجیدہ کوشش نہیں کی ۔ ملک کے وسائل کو عوامی مسائل کے حل کے لیے استعمال کیا جاتا تو آج لوگ خوشحال ہوتے اور ادارے مضبوط ہوتے ۔انہوں نے کہاکہ کرپشن ، بدامنی ، بیڈگورننس اور صحت و تعلیم کا کمزور نظام پاکستان کی پہچان بن چکاہے ۔سیاسی جماعتیں جمہوریت کی بات کرتی ہیں مگر اپنے اندر کبھی جمہوریت نہیں لاتیں ۔الیکشن کمیشن کمزور ادارہ ہے ۔ تھانوں کچہریوں میں لوگوں کی تکالیف کا ازالہ نہیں ہوتا۔ انصاف کے حصول کے لیے ایک شخص سالہاسال کچہریوں کے چکر لگاتا ہے ۔ جاگیردارانہ اور سرمایہ دارانہ نظام نے انسانوں کو غلام بنارکھاہے ۔ سراج الحق نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ وہ اب بھی حالات کا ادراک کر کے

سنجےدہ رویہ اختیار کریں ۔ لوگوں میں مزید تکالیف برداشت کرنے کی ہمت نہیں ۔ وزیراعظم کو اب” گھبرانا نہیں“ کی رٹ بند کر کے پریکٹیکل اقدامات کرنا ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک میں امت مسلمہ کا ہر فرد قرآن کی تعلیمات کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی بھر پور کوشش کرے ۔دین حق ہی انسانیت کی فلاح کا ذریعہ ہے ۔ مسلمان اس دنیا میں اللہ کا نائب ہے اس کی زندگی کا سب سے اہم مقصد اللہ اور اس کے رسول کے پیغام کو عام کرنا اورقرآن و سنت کے نظام کو نافذ کرنا ہے ۔ حکمران اگر اب بھی اسلام کے دامن میں پناہ لے لیں تو ملک بہت تھوڑے عرصے میں ترقی کر جائے گا ۔ پاکستان کے عوام کو صرف اور صرف قرآن کا نظام چاہیے ، جماعت اسلامی کی کوششوں کا مقصد یہی نظام ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »