تازہ ترین
آئی جی سندھ مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹا دیا گیاچیئرمین پاکستان بزنس گروپ فراز الرحمان کی شیخ خلیفہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے لئے قونصل جنرل عرب امارات سے ملاقاتآباد اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کے باہمی اشتراک سے نئے گریجویٹ انجینئرز کی انٹرن شپ کا آغازامریکی کانگریس کی 50 سال میں پہلی بار اڑن طشتریاں نظر آنے کے واقعات پر سماعتلوٹوں کے خلاف فیصلے پر سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، عمران خان فیصلے پر ردعملہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد میں ظاہر ہونے والی علاماتسابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں ملک گیر مظاہروں کے بعد بیرون ملک بھی مظاہروں کا سلسلہ جاریعمران کے فونز چوری ہونے کا معاملہ، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں گمشدگی کے شواہد نہ مل سکےحکومت کا چیئرمین نیب کو ہٹانے کا فیصلہکراچی دھماکا: وزیراعظم کا وزیراعلیٰ کو فون، ہر ممکن تعاون کی پیشکشملک میں ڈالر 196 روپے کا ہوگیاآرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس پر سماعت مکمل، فیصلہ آج سنایا جائیگاخشک سالی میں گھرے چولستان کے باسی قطرہ قطرہ پانی کو ترس گئےکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکا،خاتون جاں بحق، 12 افراد زخمیکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکے کی اطلاعپانی کی قلت، دریائے سندھ بعض مقامات پر صحرا بن گیاسیسی میں کام کرنے والے نجی سیکورٹی گارڈز کی کم سے کم اجرت 25 ہزار کردی گئی: سعید غنیروپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری، آج کتنا مہنگا ہوا؟شیخ محمد بن زید سے شارجہ کے المرشدی قبیلے کے سربراہ قاسم المرشدی کی تعزیتعمران خان کے جان کے خطرے سے متعلق بیان پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی پیشکش

’جو جماعت پی ڈی ایم میں رہنا نہیں چاہتی تو ان کا راستہ اپنا اور ہمارا اپنا ہے‘

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پی ڈی ایم کے جنرل سیکرٹری شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ جو جماعت پی ڈی ایم میں نہیں رہنا چاہتی ان کا راستہ اپنا اور ہمارا اپنا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 2 سال سے پیش ہو رہا ہوں لیکن کچھ ثابت نہیں ہوا جب کہ 600 ارب کی چینی میں عوام کا پیسہ چوری ہوچکا، ہرچیزکی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے اور حکومت کچھ نہیں کررہی، آپ کے خلاف ایک لاکھ 41 ہزارووٹ پڑاہے۔

انہوں نےکہا کہ یہ تماشا ایسے ہی لگا رہے گا اور نیب سمیت کسی کو ملک میں کرپشن نظر نہیں آتی ،چینی اسیکنڈل سے 600 ارب روپے چوری ہوئے، براڈ شیٹ کمیشن نے کسی کو نامزد نہیں کیا۔

شاہد خاقان نے سوال کیا کہ کیا آج ملک کاسب سےبڑامسئلہ مردم شماری ہے؟ مہنگائی بڑھ گئی، بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، وہ وقت دور نہیں جب احتساب کرنے والوں کا احتساب ہوگا۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ بلاول کے معافی کے مطالبے کو اسی نظر سے دیکھتا ہوں، جو جماعت اتحادی کا اعتمادکھو بیٹھے پھر شمولیت کاکوئی امکان نہیں، جو جماعت پی ڈی ایم میں رہنا نہیں چاہتی تو ان کا راستہ اپنا اور ہمارا اپنا ہے، پیپلزپارٹی سے حکومت کے ساتھ اشتراک کا جواب مانگا تھا،انہوں نےکاغذ پھاڑدیا۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »