اسلام آباد: جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے پاکستان پیپلزپارٹی پرکڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے آج سیاسی خود کشی کرلی ہے۔
اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پی ڈی ایم کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہپیپلزپارٹی کے جانے کی خوشی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ہم یکسوئی سے تحریک چلائیں گے۔
جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ حکومت کےخلاف تحریک وہی چلاسکتےہیں جنہوں نے کشتیاں جلا رکھی ہوں۔