تازہ ترین
آئی جی سندھ مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹا دیا گیاچیئرمین پاکستان بزنس گروپ فراز الرحمان کی شیخ خلیفہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے لئے قونصل جنرل عرب امارات سے ملاقاتآباد اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کے باہمی اشتراک سے نئے گریجویٹ انجینئرز کی انٹرن شپ کا آغازامریکی کانگریس کی 50 سال میں پہلی بار اڑن طشتریاں نظر آنے کے واقعات پر سماعتلوٹوں کے خلاف فیصلے پر سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، عمران خان فیصلے پر ردعملہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد میں ظاہر ہونے والی علاماتسابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں ملک گیر مظاہروں کے بعد بیرون ملک بھی مظاہروں کا سلسلہ جاریعمران کے فونز چوری ہونے کا معاملہ، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں گمشدگی کے شواہد نہ مل سکےحکومت کا چیئرمین نیب کو ہٹانے کا فیصلہکراچی دھماکا: وزیراعظم کا وزیراعلیٰ کو فون، ہر ممکن تعاون کی پیشکشملک میں ڈالر 196 روپے کا ہوگیاآرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس پر سماعت مکمل، فیصلہ آج سنایا جائیگاخشک سالی میں گھرے چولستان کے باسی قطرہ قطرہ پانی کو ترس گئےکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکا،خاتون جاں بحق، 12 افراد زخمیکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکے کی اطلاعپانی کی قلت، دریائے سندھ بعض مقامات پر صحرا بن گیاسیسی میں کام کرنے والے نجی سیکورٹی گارڈز کی کم سے کم اجرت 25 ہزار کردی گئی: سعید غنیروپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری، آج کتنا مہنگا ہوا؟شیخ محمد بن زید سے شارجہ کے المرشدی قبیلے کے سربراہ قاسم المرشدی کی تعزیتعمران خان کے جان کے خطرے سے متعلق بیان پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی پیشکش

سندھ: ڈاؤ یونیورسٹی میں پاکستان کی تاریخ کا پہلا جگر کا آٹو ٹرانسپلانٹ کرلیا گیا

سندھ کے دار الحکومت کراچی میں قائم ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں پاکستان کی تاریخ کا پہلا جگرکا آٹو ٹرانسپلانٹ کرلیا گیا۔

اس طریقہ علاج میں کینسر سے متاثرہ جگر کو جسم سے نکال کر کینسر کو علیحدہ کیا جاتا ہے اور تباہ ہوجانے والی شریانوں کو مصنوعی شریانوں سے تبدیل کر کے جگر کو واپس جسم میں لگا دیا جاتا ہے۔

بلوچستان کے علاقے ژوب سے تعلق رکھنے والا 28 سالہ مریض صادق شاہ جگرکےکینسر میں مبتلا تھا، پروفیسر ڈاکٹر فیصل ڈار، ڈاکٹرجہانزیب اور ڈاکٹر محمد اقبال اور دیگر ماہرین کی زیر نگرانی مریض کا جگر نکال کر اسے کینسر سے سے صاف کر کے دوبارہ لگا دیا گیا، مریض اب مکمل طور پر روبہ صحت ہے۔

اس بات کا انکشاف ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر سعید قریشی نے نجی ٹ وی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئےکیا۔

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر سعید قریشی کے مطابق آٹو ٹرانسپلانٹ میں مریض کا جگر باہر نکال کر اسے کینسر سے پاک کیا جاتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آٹو ٹرانسپلانٹ پاکستان کے نامور سرجن پروفیسر فیصل ڈار کی نگرانی میں کیا گیا، مریض کے جگر میں مصنوعی شریانیں ڈال کر جگر واپس لگا دیا گیا-

پروفیسر سعید قریشی نے مزید بتایا کہ دنیا بھر میں اس وقت صرف 20 آٹو ٹرانسپلانٹ ہوئے ہیں، یہ انتہائی حساس آپریشن ہے اور اس میں انتہائی احتیاط اور مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »