تازہ ترین
ہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد میں ظاہر ہونے والی علاماتسابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں ملک گیر مظاہروں کے بعد بیرون ملک بھی مظاہروں کا سلسلہ جاریعمران کے فونز چوری ہونے کا معاملہ، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں گمشدگی کے شواہد نہ مل سکےحکومت کا چیئرمین نیب کو ہٹانے کا فیصلہکراچی دھماکا: وزیراعظم کا وزیراعلیٰ کو فون، ہر ممکن تعاون کی پیشکشملک میں ڈالر 196 روپے کا ہوگیاآرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس پر سماعت مکمل، فیصلہ آج سنایا جائیگاخشک سالی میں گھرے چولستان کے باسی قطرہ قطرہ پانی کو ترس گئےکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکا،خاتون جاں بحق، 12 افراد زخمیکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکے کی اطلاعپانی کی قلت، دریائے سندھ بعض مقامات پر صحرا بن گیاسیسی میں کام کرنے والے نجی سیکورٹی گارڈز کی کم سے کم اجرت 25 ہزار کردی گئی: سعید غنیروپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری، آج کتنا مہنگا ہوا؟شیخ محمد بن زید سے شارجہ کے المرشدی قبیلے کے سربراہ قاسم المرشدی کی تعزیتعمران خان کے جان کے خطرے سے متعلق بیان پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی پیشکشعمران خان کی سیکیورٹی کیلئے پولیس، ایف سی کی بھاری نفری تعیناتادارہ مداخلت کرے، ٹیکنوکریٹ حکومت لائے اور ستمبر میں الیکشن کرائے: شیخ رشیدسلیکٹڈ وزیر اعظم سے نجات بیرونی سازش نہیں ، جمہوری عمل تھا، بلاولوزیراعظم شہباز شریف کی شیخ خلیفہ کی وفات پر یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے تعزیتنئی حکومت کے دعووں کے برعکس آٹا،گھی،گوشت اوردالیں سمیت بڑہتی ہوئی مہنگائی باعث تشویش ہے: محمد حسین محنتی

بجلی مزید مہنگی ہوگی اور ٹیکسز بھی لگیں گے: حکومت کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی

پاکستان نے آئی ایم ایف کو ٹیکس وصولیوں کا ہدف پورا کرنے کے لیے یقین دہانی کرادی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہےکہ اگلےمالی سال میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف 6 ہزار ارب روپے رکھا جائے گا،  13سے 1400 ارب روپے کےمزید ٹیکس لگیں گے یاموجودہ ٹیکسوں کی شرح بڑھائی جائے گی جب کہ رواں سال ٹیکس وصولیوں کا ہدف پورا نہیں ہو سکے گا۔

پاکستان نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہےکہ رواں سال ٹیکس وصولیاں 4600 ارب تک رہیں گی، رواں مالی سال کے3 ماہ میں بجلی کی قیمت میں4 روپے97 پیسے اضافہ ہوگا جب کہ پیٹرولیم لیوی کی مدمیں وصولیاں450 ارب کی جگہ 511 ارب روپےسےزیادہ ہوں گی، اگلے سال پیٹرولیم لیوی کی مد میں 600 ارب روپے سے زیادہ وصولی کی جائے گی۔
پاکستان نے آئی ایم ایف کو بتایا ہے کہ اگلے مالی سال کے بجٹ کا حجم 7ہزار 700 ارب روپے ہوگا، اگلےسال قرض اور قرض پر سود کی ادائیگیوں پر 3100 ارب روپے خرچ ہوں گے، اگلے مالی سال کے دوران ترقیاتی پروگرام کا حجم 627 ارب روپے ہو گا۔
پاکستان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جی ڈی پی میں ٹیکسوں کا حصہ مزید 3 فیصد بڑھایا جائے گا، کھانے پینےکی اشیاء، ادویات اور تعلیم سے متعلق اشیاء پرٹیکس استثنیٰ ختم کردیاجائےگا۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »