ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے ممتاز فلمساز، ہدایتکار اور اداکار سنتوش گپتا کی اہلیہ اور بیٹی نے مبینہطور پر خود کشی کرلی ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ممبئی کے نواحی علاقے اندھیری میں ایک 55 سالہخاتون اور اس کی بیٹی نے خودکو آگ لگا کر اپنی جان دی ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق ممبئی پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والی خواتین کے نام اسمیتا اورسرشتی ہیں۔ دونوں بالترتیب ماں اور بیٹی ہیں اور وہ سنتوش گپتا کی اہلیہ اور بیٹی ہیں۔
سنتوش کمار نے فرار ، رومی: دی ہیرو اور آج کی عورت جیسی فلموں کی ہدایت کاری کی ہے۔ انہوں نے کئیفلموں میں اداکاری کے بھی جوہر دکھائے ہیں۔
ذرائع ابلا غ کے مطابق اسمیتا اورسرشتی اندھیری کے ڈی این نگر میں رہتے تھے اور پیر کی دوپہر انہوںنے اپنے اپارٹمنٹ میں خود کو آگ لگا لی۔