وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے اجلاس میں مردم شماریکے نتائج جاری کرنے پر اتفاق نہ ہوسکا اور حتمی فیصلہ پیر تک مؤخر کردیا گیا۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں کےوزرائے اعلیٰ شریک ہوئے۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں مشترکہ مفادات کونسل کا مستقل سیکرٹریٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا جبکہنیپراکی رپورٹ 2019-20 اور اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2020 کی منظوری دی گئی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں پیٹرولیم ریسرچ اینڈ پروڈکشن پالیسی 2012 میں ترمیم کی منظوریدی گئی جبکہ مشترکہ مفادات کونسل کے پہلے لیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش کی گئی۔
اعلامیے کے مطابق مردم شماری2017 کے نتائج سے متعلق پیر کو حتمی فیصلے کیلئے ورچوئل میٹنگ کافیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایل این جی درآمد اور آئین کے آرٹیکل 158 اور 172 (3) کے نفاذ کے معاملے پرکمیٹی تشکیل دینےکا فیصلہ کیا جبکہ کمیٹی وزیر منصوبہ بندی، وزیر توانائی اور معاون خصوصی پیٹرولیمپر مشتمل ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی صوبوں کی مشاورت سے گھریلوگیس ضروریات کے چیلنج سے نمٹنےکیلئے اتفاق رائے پیداکرے گی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہائیرایجوکیشن کمیشن ملک میں اعلیٰ تعلیم کے حوالے سے واحد معیاری ترتیبدینے والا قومی ادارہ ہوگا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے اپنے معیارات کالعدم قراردیکرپاکستان اسٹینڈرڈ اینڈکوالٹی کنٹرولاتھارٹی کےطےشدہ ہم آہنگی کےمعیاراپنائیں گے، معیاری لیبلنگ اور سرٹیفیکیشن مارکس (لوگو) پی ایسکیو سی اے کا خصوصی ڈومین رہے گا۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں زکوۃ فنڈ کی صوبوں کو منتقلی کے معاملے پر بھی بحث کی گئی اور سابقہفاٹا کے انضمام کے بعد زکوۃ فنڈ کا حصہ خیبرپختونخوا کو دینے پر اتفاق کیا گیا۔
مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کا معاملہ
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مردم شماری کے نتائج جاری کرنےکےمعاملےپرپیرکو دوبارہ اجلاس کافیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کے معاملے کو نئی مردم شماریسے جوڑنے کا مطالبہ کیا جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا نے مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کا مطالبہکیا۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے مردم شماری کے نتائج سے متعلق وقت مانگا ہے۔ ذرائع کے مطابقاجلاس میں 10 سال سے پہلے مردم شماری کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔