آرمینیا سے جنگ میں آذربائیجان کی مکمل حمایت کرنے پر پاکستان میں آذری سفیر علی علی زادہ نے اظہار تشکر کیا ہے۔
آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان ’نگورنو کارا باخ‘ کے تنازع پر کئی روز سے جنگ جاری ہے اور آذری فوج نے اپنے کئی اہم علاقے آرمینیا کے قبضے سے چھڑا کر وہاں دفاعی پوزیشن مضبوط کرلی ہے۔
آرمینیا سے جنگ کے معاملے پر پاکستان اور ترکی نے برادر اسلامی ملک آذربائیجان کی کھل کر مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان آذری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
اس حمایت پر اب پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ بھی بول اٹھے ہیں اور انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں پاکستانی قوم سے اظہار تشکر کیا ہے۔
سینیٹر مشاہد حسین کی ٹوئٹ کے جواب میں علی علی زادہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم، پارلیمنٹ، حکومت اور فوج نے ہمیشہ آذربائیجان کے مؤقف کی حمایت کی ہے اور وہ اس پر شکر گزار ہیں۔
انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’آذر، پاک دوستی زندہ باد‘۔