چیچہ وطنی: پنجاب کے علاقے چیچہ وطنی میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق چیچہ وطنی میں فائرنگ کا واقعہ فریقین میں تلخ کلامی پر ہوا۔ فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جبکہ پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں ناکہ بندی کر دی۔
پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
گزشتہ ہفتے راولپنڈی کے علاقے تھانہ ائرپورٹ کی حدود میں رشتے کے تنازعہ پر فائرنگ کے واقعے میں تین بہنوں اور ایک بھائی سمیت ایک ہی گھر کے چار افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
پولیس کے مطابق ڈھوک کمال دین میں دیور غلام عباس نے ناراض بھابی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی تھی۔ ایرج نامی خاتون اپنے شوہر خرم سے طلاق لینا چاہتی تھی۔