آسٹریلیا میں حاملہ مسلمان خاتون کو مکوں اور لاتوں سے بری طرح زدوکوب کرنے والے شخص کو 3سال قید کی سزا سنادی گئی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق رانا ایلسمار نامی خاتون نومبر 2019 میں 38 ہفتوں کی حاملہ تھیں اور حجاب میں آسٹریلوی شہر سڈنی کے ایک کیفے میں موجود تھیں جہاں مجرم لوزینا نے ان پر حملہ کردیا تھا۔
حملہ آور شخص نے حاملہ مسلمان خاتون پر لاتوں اور مکوں کی بارش کردی تھی جس کے باعث وہ زخمی بھی ہوگئیں تھی جب کہ واقعے کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آئی تھی۔
عدالت نے واقعے میں ملوث ملزم کو مجرم ٹھہراتے ہوئے 3 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
اس دوران مجرم نے عدالت میں بھی مسلمانوں کے خلاف فقرے دہرائے جو اس نے حملہ کرتے وقت خاتون پر کسے تھے۔