کراچی، (قومی مقاصد نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر Mike Nithavrianakis نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔
ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات اور انہیں مزید مستحکم بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ برطانیہ کی تعمیر و ترقی میں پاکستان نژاد افراد کی کاوشوں انہیں درپیش مشکلات پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے اقتصادی تعاون میں اضافہ اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور بھی زیر غور آئے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون پر برطانیہ کے مشکور ہیں جبکہ صوبہ سندھ میں سہولیات کے بنیادی ڈھانچہ میں بہتری کے لئے بھی برطانیہ کا تعاون لائق تحسین ہے۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بھرپور استعداد کا حامل شہر قائد آئیڈیل جگہ ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت شہر میں سہولیات کے بنیادی ڈھانچہ کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کی معیشت میں بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں۔