لاہور: پیپلزپارٹی کے رہنما نیئر حسین بخاری کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ۔
اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما نیئر حسین بخاری نے بتایا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اجلاس میں شرکت کے بعد بخار محسوس ہوا ، جس پر کورونا ٹیسٹ کروایا تو اس کا نتیجہ مثبت آیا ، جس کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ۔
دوسری طرف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے کورونا وائرس کی دوسری لہر سے پاکستان کے متاثر ہونے کے خطرے کا اظہار کردیا ۔ اس حوالے سے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پاکستان کورونا کی دوسری لہر سے متاثر ہونے کے خطرے سے دوچار ہے ، کیوں کہ کراچی سمیت صوبہ سندھ بھرمیں کورونا کیسزمیں ہونے والا حالیہ اضافہ ایس او پیز سے دوری کی وجہ سے ہوا ، اسکول کھلنے کے بعد پرائمری اورپری پرائمری کلاسوں میں بچوں کو خاص احتیاط کی ضرورت ہے۔