تازہ ترین
29 ستمبرکو سندھ حکومت نے صوبے بھر میں چھٹی کا اعلان کر دیاپاکستانی کرکٹ ٹیم کا ورلڈکپ کیلئے اعلان کل ہوگاگورنر سندھ نے کینسر کی مریضہ کی مدد کردیمحکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیڈالر میں ناقابل یقین کمی 250 سے نیچے آنے کی پیشگوئیسعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق، جان بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہےپاکستان نے نیپال کو شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلینگراں وزیرِاعظم کی آج نیویارک میں کیا مصروفیات رہیں گی؟گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے کراچی پہنچ گیاکراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جارییو اے ای نے پاکستان سے تازہ گوشت امپورٹ کرنے کے سمندری راستے بند کردیےبجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکانانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاشرجیل میمن کیخلاف کرپشن کا کیس دوبارہ کھل گیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کیاموسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹیآئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ کب ریلیز ہو گا؟لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے، بلاول بھٹوعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا فیصلہڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہ

نیب نے ریاست کے اندر ریاست بنا رکھی ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ نیب نے ریاست کے اندر ریاست بنا رکھی ہے ۔ چیف جسٹس درست کہتے ہیں کہ نیب مخالفین کو ڈرانے دھمکانے ، ان کی وفاداریاں تبدیل کرانے اور بازو مروڑنے کا کام کرتاہے۔

نیب کے اقدامات سے اعلیٰ عدلیہ سمیت کوئی بھی مطمئن نہیں ۔ اب تک یک طرفہ احتساب ہورہاہے ۔ نیب کو حکومت میں بیٹھے آٹا و چینی چور نظر آتے ہیں نہ وہ قوم کو لوٹنے والے بڑے بڑے مافیاز پر ہاتھ ڈالتاہے ۔ حکومت کے اعصاب بہت کمزور ہیں اسی لیے وہ مخالفین کو دھمکیاں دینے پر اتر آئی ہے ۔ حکومت صحافیوں کی پکڑ دھکڑ اور ڈرانے دھمکانے سے انہیں خوف زدہ نہیں کر سکتی ۔ حکومت کے پاس میڈیا کے سوالات کا کوئی جواب نہیں اس لیے وہ اپنے چہرے کو صاف کرنے کی بجائے آئینہ توڑنے پر اتر آئی ہے ۔ ملک پر لادین اور غیر شرعی نظام مسلط ہے جس کی وجہ سے ہمارا نظریہ اور جغرافیہ محفوظ نہیں ۔ جس عظیم مقصد کے لیے پاکستان حاصل کیا گیا تھا ، اس کو فراموش کر دیاگیاہے ۔ شعائر اسلام ، انبیاؑو صحابہ کرام ؓ کے ناموس کے تحفظ کے لیے عالم اسلام کو متحد ہونا ہوگا ۔ حکمران توہین مذہب و انبیاءؑ کے مسئلے کو جنرل اسمبلی میں اٹھائیں ۔ اقوام متحدہ کا چارٹر کسی بھی مذہب کی محترم و مقدس ہستیوں اور عبادت گاہوں کی توہین کی اجازت نہیں دیتا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے شرقپور میں اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کانفرنس سے میاں جلیل احمد شرقپوری ، صدر علماءو مشائخ رابطہ کونسل میاں مقصود احمد ، خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ پاکستان پر مسلط رہنے والی حکمران پارٹیاں ملک و قوم کی آزادی و خود مختاری کا تحفظ نہیں کر سکیں ۔ آج بھی ملک پر انگریزکا وہی قانون اور نظام مسلط ہے جس سے نجات کے لیے پاکستان بنایا گیا تھا ۔ جس طرح پی پی ، مسلم لیگ ن اور مشرف بیرونی اشاروں پر چلتے تھے اسی طرح پی ٹی آئی بیرونی دباﺅ کا رونا رورہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ تینوں پارٹیاں بیرونی ایجنڈے کی تکمیل میں لگی ہوئی ہیں جبکہ عوام جان و مال اور عزت کے تحفظ سے محروم ہیں ۔ اگر اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے ملک میں حضرت محمد ، صحابہ کرام ؓ اور اہل بیت ؒ کی ناموس کا تحفظ نہیں ہوسکتا تو دوسروں سے ہم کیا توقع رکھ سکتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ توہین رسالت اور قرآن کریم کی اہانت کرنے والے مجرموں کو ہر حکومت پروٹوکول دے کر باہر بھجوادیتی ہے ۔ اب تو کسی نے ویزے اور ایک پیسہ خرچ کیے بغیر امریکہ برطانیہ یا کسی دوسرے ملک جانا ہوتو وہ قرآن کریم یا توہین رسالت کا ارتکاب کرتاہے اور حکومت اسے راتوں رات ملک سے فرار کرادیتی ہے ۔

سینیٹر سرا ج الحق نے بابری مسجد کو شہید کرنے والے بدبختوں کو بھارتی سپریم کورٹ کی طرف سے بری کیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ آج اگر امت میں کوئی صلاح الدین ایوبی ؒ، محمد بن قاسم ؒ یا محمود غزنوی ؒ ہوتا تو مودی کو مسجد یں گرانے اور مسلمانوں کے قتل عام کی جرا ¿ ت نہ ہوتی ۔آج عالم اسلام کے بزدل حکمران کفر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کے قابل نہیں جس کی وجہ سے امت کو یہ دن دیکھنا پڑے ہیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »