تازہ ترین
گورنر سندھ نے کینسر کی مریضہ کی مدد کردیمحکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیڈالر میں ناقابل یقین کمی 250 سے نیچے آنے کی پیشگوئیسعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق، جان بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہےپاکستان نے نیپال کو شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلینگراں وزیرِاعظم کی آج نیویارک میں کیا مصروفیات رہیں گی؟گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے کراچی پہنچ گیاکراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جارییو اے ای نے پاکستان سے تازہ گوشت امپورٹ کرنے کے سمندری راستے بند کردیےبجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکانانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاشرجیل میمن کیخلاف کرپشن کا کیس دوبارہ کھل گیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کیاموسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹیآئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ کب ریلیز ہو گا؟لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے، بلاول بھٹوعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا فیصلہڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہڈالر مزید سستا ، قیمت 294.50 ہو گئیاسلام آباد اور لاہور میں بارش، کراچی میں بھی بادل برسنے کا امکان

نوازشریف فوج کےحلف کی بات کرتےہیں، اپنا حلف بھی یاد کریں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف فوج کےحلف کی بات کرتےہیں، اپنا حلف بھی یاد کریں۔

ایک تقریب سے خطاب میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ ’آپ جب جنرل جیلانی کےساتھ سازش کررہے تھے، اس وقت بھی یہ حلف تھا‘۔

فواد چوہدری نے اعتراف کیا کہ نواز شریف کو باہر بھیجنا ہماری غلطی تھی، نوازشریف کو واپس لانےکےلیے اقدامات کا آغاز کیاگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف آج کل ملکہ جذبات بنے ہوئے ہیں، نوازشریف نے ہمارا آدھا گھنٹہ ضائع کیا، نوازشریف نے اتنا بڑا مذاق کیا کہ ہم نے ڈالر کو 100 روپے کے اندررکھا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ’آج نوز شریف کہہ رہےہیں عمران خان نے کہاں سے جائیداد بنائیں، عمران خان نے کیری پیکر سیریز تک کی دستاویزات عدالت کو دیں، نوازشریف پاکستانی قوم کےساتھ مذاق کررہےہیں اور بلیک میل کررہے ہیں، نوازشریف چاہتے ہیں ان کے ساتھ مفاہمت کی جائے اور کیس ختم کیےجائیں‘۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جلد نوازشریف کو واپس لایاجائےگا پھر انہیں عدالت میں یہ تقریر کرنی چاہیے، ان لوگوں کو غلطی کااندازہ ہوگیا ہوگا جنہوں نے نواز شریف کو باہر بھجوایا۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »