کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل(ریٹائرڈ) عاصم سلیم باجوہ کی گورنر ہاؤس میں ملاقات.
ملاقات میں سی پیک کے تحت صوبہ سندھ میں جاری منصوبوں اور ان کی جلد از جلد تکمیل پر تبادلہ خیال کیا گیا,کراچی سرکلر ریلوے،تھر کے کوئلہ سے بجلی بنانے کے لئے چینی سرمایہ کاری پر بھی بات چیت کی گئی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور بھی زیر غور آئے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ سی پیک پاکستان کے لئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے، سی پیک پاکستان کے لئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے، اقتصادی راہداری منصوبہ عظیم پاک چین دوستی کا ایک اور ثبوت ہے، سی پیک کے منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان میں اقتصادی انقلاب برپا ہوگا۔