قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم و سنیئیر نائب صدر مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایک اور کیس کھول کر انہیں طلب کرلیا۔
شاہد خاقان کو سابق منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) منرل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن خالد سجاد کھوکھر کی تقرری کے کیس میں طلب کیا گیا ہے۔
لیگی رہنما کو کل صبح 10 بجے نیب راولپنڈی کے دفتر میلوڈی اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ان کی عدم پیشی کی صورت میں نیب آرڈیننس کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب شاہد خاقان عباسی نے ردعمل میں کہا ہے کہ اگر مجھے کل نیب نے گرفتار کیا تو گرفتار ہوجاؤں گا، مجھے گرفتارکرلیا گیا تو کون سی قیامت آجائے گی۔