لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور صاحبزادی رابعہ عمران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت کرتے ہوئے نصرت شہباز اور رابعہ عمران کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔
سلیمان شہباز اور ہارون یوسف سے متعلق رپورٹ پیش نہ کیے جانے پر عدالت نے آئندہ سماعت پر دفترِ خارجہ کے ذمہ دار افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔
عدالت نے شہباز شریف کی صاحبزادی جویریہ کی مستقل حاضری سے معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریفرنس پر مزید سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کردی۔