تازہ ترین
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیڈالر میں ناقابل یقین کمی 250 سے نیچے آنے کی پیشگوئیسعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق، جان بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہےپاکستان نے نیپال کو شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلینگراں وزیرِاعظم کی آج نیویارک میں کیا مصروفیات رہیں گی؟گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے کراچی پہنچ گیاکراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جارییو اے ای نے پاکستان سے تازہ گوشت امپورٹ کرنے کے سمندری راستے بند کردیےبجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکانانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاشرجیل میمن کیخلاف کرپشن کا کیس دوبارہ کھل گیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کیاموسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹیآئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ کب ریلیز ہو گا؟لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے، بلاول بھٹوعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا فیصلہڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہڈالر مزید سستا ، قیمت 294.50 ہو گئیاسلام آباد اور لاہور میں بارش، کراچی میں بھی بادل برسنے کا امکانواٹس ایپ کا ایک نیا دلچسپ فیچر متعارف

پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ملازمت کے مزید مواقع پیدا کرسکتی ہے، جام اکرام اللہ دھاریجو

کراچی، سندھ کے وزیر صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی اور کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نوجوانوں کو فنی تعلیم مہیا کرنے کے خواہاں ہے تاکہ وہ باعزت معاش حاصل کرسکیں کیونکہ دنیا ٹکنیکل تعلیم کی مدد سے بہت تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔

یہ بات انہوں نے منگل کے روز یہاں سندھ ٹیکنکل ایجوکیشن و ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر کراچی میں سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی اور پاکستان ایسوسی ایشن آف پرنٹنگ اینڈ گرافک آرٹس انڈسٹری کے مابین ایم او یو پر دستخط کی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں سندھ میں ٹیکنکل ص ووکیشنل کے شعبے میں اس طرح کے کام کرتے ہوئے خوشی ہوئی ہے جو نہ صرف پبلک پرائیویٹ شراکت کے لئے مثالی ہے بلکہ 600 لڑکوں اور لڑکیوں کو تربیت فراہم کررہی ہے تاکہ وہ سازگار ماحول سے فائدہ اٹھائیں ۔ صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ ان کے خیال میں یہ وہی نقطہ نظر ہے جس کو ترقی یافتہ ممالک نے اپنایا ہے اور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ اس طرح کی جدت کے ذریعے ، نہ صرف صنعت کو اپنے کام کی ضروریات کے معیار کے مطابق ہی انسانی وسائل تلاش کرنے کا موقع ملتا ہے بلکہ تربیت یافتہ افراد بھی عالمی تجربہ سیکھتے ہیں۔ اس سے انہیں ملازمت کے پیشگی تیاری کرنے میں مدد ملتی ہے اور ان کی صنعت کو اچھی طرح سے ترقی دینے میں بھی مدد ملتی ہے۔جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ ٹیکنکل و ووکیشنل تعلیم وقت کی ضرورت ہے ۔ عوام اور نجی شعبے کے مابین محدود تعاون کے نتیجے میں ہنر مند افرادی قوت کی طلب اور رسد میں کمی کا سامنا ہے ۔ منصوبہ بندی اور فراہمی میں کاروبار اور صنعت کا محدود کردار ، اور لیبر مارکیٹ کی ضروریات کا اندازہ کرنے کا ناکافی نظام ابھی بھی ہمارے سامنے چیلینجز کی صورت رکھتے ہیں اور ہمیں اس طرح کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے زیادہ سے زیادہ پبلک پرائیویٹ شراکت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اگر اس نوعیت کا پبلک پرائیویٹ شعبے کے مابین تعاون جاری رہے تو نہ صرف بیروزگاری کے خاتمے میں مدم ملے گی بلکہ خوشحالی کا دور دورہ ہوگا۔ مزید ملازمتیں اور خود روزگار کے مواقع میسر آسکیں گے۔ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی اور کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ اس قسم کے تعاون سے نہ صرف نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع ملیں گے بلکہ ان کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع بھی ملے گا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے یورپین یونین، ناروے اور جرمنی کی حکومتوں کا ٹیکنکل و ووکیشنل ٹریننگ کی فراہمی میں مثبت کردار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سندھ ٹیکنکل ایجوکیشن و ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے افسران کی اعلیٰ کارکردگی کی بھی تعریف کی۔تقریب میں صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجوسمیت ایچ ای ھولگر زیگلر قونصل جنرل جرمنی، مس میرین ڈک کلچرل اینڈ اکانومک عتاشی جرمنی، سلیم رضا جلبانی چیئرمین سندہ اسٹیوٹا، آغا سھیل پٹھان، ایم ڈی سندہ اسٹیوٹا, نبیلا عمر ڈائریکٹر جنرل نیوٹک و دیگر کی شرکت.

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »