اداکار حمزہ علی عباسی نے شوبز سے اپنی عارضی دوری کو ختم کردیا۔
اداکار حال ہی میں ایک ویب شو میں نظر آئے جہاں حمزہ سے میزبان احمد علی بٹ نے سوال کیا کہ آپ کے حوالے سے قیاس آرائی چل رہی ہے کہ آپ نے اداکاری چھوڑ دی ہے تو اس میں کتنا سچ ہے؟
میزبان کے سوال پر حمزہ علی عباسی نے کہا کہ ’میں نے اداکاری بلکل بھی نہیں چھوڑی، بلکہ میں تو ابھی 2 پروجیکٹس بنانے کے مرحلے میں ہوں، اللہ کرے کہ وہ تکمیل پر پہنچ جائیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اداکاری نہیں چھوڑی بلکہ طویل بریک لیا تھا۔