تازہ ترین
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیڈالر میں ناقابل یقین کمی 250 سے نیچے آنے کی پیشگوئیسعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق، جان بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہےپاکستان نے نیپال کو شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلینگراں وزیرِاعظم کی آج نیویارک میں کیا مصروفیات رہیں گی؟گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے کراچی پہنچ گیاکراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جارییو اے ای نے پاکستان سے تازہ گوشت امپورٹ کرنے کے سمندری راستے بند کردیےبجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکانانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاشرجیل میمن کیخلاف کرپشن کا کیس دوبارہ کھل گیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کیاموسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹیآئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ کب ریلیز ہو گا؟لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے، بلاول بھٹوعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا فیصلہڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہڈالر مزید سستا ، قیمت 294.50 ہو گئیاسلام آباد اور لاہور میں بارش، کراچی میں بھی بادل برسنے کا امکانواٹس ایپ کا ایک نیا دلچسپ فیچر متعارف

لڈو گیم میں شکست ہونے پر بیٹی باپ کو عدالت میں لے گئی

بھوپال(قومی مقاصد نیوز) بھارت میں لڈو گیم میں شکست ہونے پر بیٹی باپ کو عدالت میں لے گئی.

کورونا لاک ڈاؤن کے دوران باپ بیٹی اور بہن بھائی روزانہ لڈوگیم کھیلتے ، لیکن ایک روزوالد کی جانب سے گوٹیاں مارنے اورمسلسل ہارنے پربیٹی دلبرداشتہ ہوکر فیملی کورٹ چلی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں کورونا وباء کے باعث لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران لوگ گھروں میں اپنا وقت گزارنے کیلئے مختلف سرگرمیوں جن مین تدریسی یا غیرتدریسی سرگرمیاں ہیں ، ان میں مصروف رہتے ہیں۔

اسی طرح انڈیا کی ریاست مدھیا پردیش کے شہر بھوپال میں ایک ایسا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر 24سالہ لڑکی اپنے والد کو لڈوبورڈ گیم ہارنے پر فیملی کورٹ میں لے گئی۔

بتایا گیا ہے کہ بھارت میں چونکہ کورونا لاک ڈاؤن ابھی جاری ہے، اس لیے ایک گھر میں بہن بھائی اپنے والد کے ساتھ چار پلیئر بن کر روزانہ لڈوبورڈ گیم کھیلتے تھے۔ فیملی کورٹ کی کونسلر سریتا رنجانی نے بتایا کہ لڑکی نے والد سے لڈوکی ایک گیم ہارنے کے بعد اس قدر ناراض ہوئی کہ معاملے کو فیملی کورٹ میں لے گئی۔ لڑکی نے کہا کہ گیم ہارنے کے بعد اس کو اپنے والد پر اعتماد نہیں رہا،اس کو اپنے والد پر بڑا بھروسہ تھا کہ ان کو کبھی شکست نہیں ہوگی۔

لیکن میرے والد نے گیم کے دوران لڈو کی بار بار گوٹیاں مار کر اور مجھے مسلسل شکست دے کر میرا بھروسہ توڑ دیا ہے۔میں نے کبھی توقع نہیں کی تھی کہ مجھے میرے والد سے کبھی شکست ہوگی۔فیملی کورٹ کی کونسلر کا کہنا ہے کہ آج کل اس طرح کے کیسز میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے کیونکہ لوگ شکست کو برداشت نہیں کرتے، دراصل شکست کو برداشت کرنا سیکھنا چاہیے کیونکہ شکست کو تسلیم کرنا بھی اتنا ہی ضروری ہے جتنا جیت کا دعویٰ کرنا ہوتا ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »