تازہ ترین
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیڈالر میں ناقابل یقین کمی 250 سے نیچے آنے کی پیشگوئیسعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق، جان بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہےپاکستان نے نیپال کو شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلینگراں وزیرِاعظم کی آج نیویارک میں کیا مصروفیات رہیں گی؟گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے کراچی پہنچ گیاکراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جارییو اے ای نے پاکستان سے تازہ گوشت امپورٹ کرنے کے سمندری راستے بند کردیےبجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکانانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاشرجیل میمن کیخلاف کرپشن کا کیس دوبارہ کھل گیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کیاموسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹیآئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ کب ریلیز ہو گا؟لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے، بلاول بھٹوعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا فیصلہڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہڈالر مزید سستا ، قیمت 294.50 ہو گئیاسلام آباد اور لاہور میں بارش، کراچی میں بھی بادل برسنے کا امکانواٹس ایپ کا ایک نیا دلچسپ فیچر متعارف

ن لیگ کو سبق مل گیا رات کو تنظیم سازی کے نتائج ہڈیاں ٹوٹنے کی صورت میں سامنے آتے ہیں

 

راولپنڈی (قومی مقاصد نیوز) طلال چودھری نے ساری ن لیگ کا سر شرم سے جھکا دیا ہے، ن لیگ کو اب یہ سبق مل گیا ہے کہ تنظیم سازی دن میں کرنی ہے ، اس کے نتائج ہڈیاں ٹوٹنے کی صورت میں سامنے آتے ہیں۔

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ چار سال قبل پانامہ ایشو پر انہوں نے فیصل آباد میں جلسہ کیا،طلال چودھری نے عمران خان سے استعفیٰ مانگنے کے حوالے سے نازیبا اشارے کئے ،اب طلال چودھری نے جو حرکت کی وہ سب کے سامنے ہے ، مریم نواز نے طلال چودھری کو دوسروں کی ذاتی زندگیوں میں جھانکنے کیلئے رکھا ہوا تھا،طلال چودھری نے ساری ن لیگ کا سر شرم سے جھکا دیا ہے،مگر اپنی ن لیگ کی اس قیادت کا نام روشن کردیاہے جس نے ان کو رکھا ہوا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہناتھا کہ ن لیگ کو اب یہ سبق مل گیا ہے کہ تنظیم سازی دن میں کرنی ہے ، اس کے نتائج ہڈیاں ٹوٹنے کی صورت میں سامنے آتے ہیں، ہم نے پہلی بار دیکھا ہے کہ تنظیم سازی رات کے 3 بجے ہوتی ہے،یہ انوکھی تنظیم سازی ن لیگ اور طلال چودھری نے ایجاد کی ہے ، ان کیخلاف انویسٹی گیشن کمیٹی لگی ہوئی ہے ،اب یہ بھاگ رہے ہیں ، ن لیگ اب معاملے کو کالعدم کرن پر لگی ہوئی ہے ، طلال چودھری نے تمام پارلیمنٹیرینز کی عزتوںپرحملہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ طلال چودھری کے معاملے میں بہت سی چیزیں سامنے آچکی ہیں ،طلال چودھری نے ایشو کو ایجنسیوں اور مخالفین کا رنگ دینے کی کوشش کی ، ن لیگ ہمیشہ اپنی کرپشن بچانے کیلئے حربے استعمال کرتی ہے،پانامہ ایشو پر طلال چودھری ٹی وی پر آکر مخالفین کی ماں ،بہن کو برابھلا کہتے تھے ، طلال چودھری کو مریم نواز کی طرف سے شاباش ملتی تھی ، مریم نواز نے طلال چودھری کو ذاتی ورکر رکھا ہوا تھا،میرے پاس کل صبح 6 بجے ساری ویڈیو آگئی تھیں ،طلال چودھری کی اس حرکت سے ملک کی تمام سیاسی قیادت کاسرشرم سے جھک گیا ہے ، طلال چودھری کی ہراسمنٹ کا کیس دیگر کیسز سے مختلف ہے ۔

فیاض چوہان نے کہاکہ پولیس کے پاس دونوں طرف سے کال آئی ہے،قانون ہے پولیس کے پاس فیک کال آئے گی تو کارروائی ہوتی ہے، طلال چودھری سے متعلق ن لیگ نے دونوں کو گمراہ کیا ،ان کاکہنا ہے کہ نوازشریف کی اداروں کے مخالف بیان کے بعد پارٹی ارکان میںغم و غصہ پایا جاتا ہے،نوازشریف کی تقریر کیخلاف ن لیگ میں بغاوت کی لہر اٹھی ہے ،الیکشن کمیشن کی دستاویزات میں نوازشریف کا پارٹی میں کوئی عہدہ نہیں ،نوازشریف کے بیان کی مخالفت کرنے والوں پر کوئی اعتراض نہیں لگایا جا سکتا ،میاں جلیل احمد کا ن لیگ چھوڑنا ن لیگ میں اختلافات کی بنیاد ہے، جلیل احمد شرقپوری کے ساتھ 50 ارکان اسمبلی ہیں ،جلیل احمد شرقپوری نے پارٹی صدر کی پالیسی کا تذکرہ نہیں کیا،ن لیگ کے ارکان اسمبلی کھل کر نوازشریف کے بیان کی مخالفت کریں ،جلیل احمد شرقپوری نے پارٹی قوانین کی مخالفت نہیں کی ۔

صوبائی وزیر نے کہاکہ مولانافضل الرحمان کھربوں روپے پراپرٹی کے مالک ہیں ، عوام مولانا فضل الرحمان کی جائیداد کی تفصیلات دیکھ کر حیران ہیں، مولانا فضل الرحمان ہمیں جمہوریت کادرس دیتے ہیں،مولانافضل الرحمان کاووٹ بینک صرف 3 اضلاع میں ہے ، مولانا فضل الرحمان کی جائیداد پورے پاکستان میں ہے ۔

فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کو آصف زرداری کی مثال دوں گا،زرداری نے نجی ٹی وی چینل پر کہاتھا کس کی ہمت ہے مجھ پر ہاتھ ڈالے،فضل الرحمن کو نیب اور احتساب کے داروں میں شامل تفتیش ہونا پڑے گا۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »