تازہ ترین
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیڈالر میں ناقابل یقین کمی 250 سے نیچے آنے کی پیشگوئیسعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق، جان بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہےپاکستان نے نیپال کو شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلینگراں وزیرِاعظم کی آج نیویارک میں کیا مصروفیات رہیں گی؟گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے کراچی پہنچ گیاکراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جارییو اے ای نے پاکستان سے تازہ گوشت امپورٹ کرنے کے سمندری راستے بند کردیےبجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکانانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاشرجیل میمن کیخلاف کرپشن کا کیس دوبارہ کھل گیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کیاموسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹیآئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ کب ریلیز ہو گا؟لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے، بلاول بھٹوعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا فیصلہڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہڈالر مزید سستا ، قیمت 294.50 ہو گئیاسلام آباد اور لاہور میں بارش، کراچی میں بھی بادل برسنے کا امکانواٹس ایپ کا ایک نیا دلچسپ فیچر متعارف

ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے سالانہ انتخابات: چیئرمین کی نشست پر فیاض الیاس منتخب

 

کراچی، (قومی مقاصد نیوز) ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے سالانہ انتخابات 2020-21 چیئرمین کی نشست پر فیاض الیاس منتخب ہوگئے ہیں۔

جبکہ سینئر وائس چیئرمین کی نشست پر خواجہ محمد ایوب جبکہ وائس چیئرمین کی نشست پر عارف شیخانی منتخب ہوگئے ہیں۔،دانش بن رؤف کو سدرن ریجن، شیراز جے منو کو ناردرن ریجن کا چیئرمین جبکہ کاشف شہخ کو سب ریجن حیدرآباد کا وائس چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آباد ہاؤس میں منعقد ہونے والے آباد کی جنرل باڈی کا اجلاس ہوا جس میں سال 2020-21 کے لیے تمام اراکین نے متفقہ طور پر سال 2020-21 کے لیے آباد کے نئے عہدیداران کا انتخاب کیا۔ اس موقع پر نومنتخب چیئرمین فیاض الیاس نے تمام ممبران سے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے تمام بلڈرز اور ڈیولپرز اور آباد کے ممبران کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے بلا تفریق ممبران کی فلا ح و بہبود کے لیے اور تعمیراتی صنعت کے فروغ کے لیے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔انھوں نے کہا کہ آباد کی طاقت ممبران کے باہمی اتحاد پر منحصر ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ آباد الیکشن میں ممبران نے جس اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے وہ ہمیشہ برقرار رہے گا۔ انھوں نے آباد کے ممبران کی فلاح و بہبود اور تعمیراتی شعبے کی ترقی اور ملکی معیشت کے فروغ میں شاندار خدمات پر محسن شیخانی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ محسن شیخانی مستقبل میں بھی تعمیراتی صنعت کے فروغ کے لیے آباد کے عہدیداران کی سرپرستی کرتے رہیں گے۔سبکدوش ہونے والے چیئرمین محسن شیخانی نے خطاب کرتے ہوئے تمام نومنتخب عہدیدران کو مبارکباد دیتے ہوئے امیدظاہر کی کہ وہ آباد ممبران کی فلاح و بہبود،ممبران کے مسائل حل کرنے،تعمیراتی صنعت کے فروغ اور ملکی معیشت کے استحکام اور وطن عزیر کی خوشحالی کے لیے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔محسن شیخانی نے بتایا کہ ان کے دور میں تعمیراتی شعبے کو بے شمار مسائل کا سامنا تھا لیکن اللہ تعالیٰ کی مدد سے ہم فکس ٹیکس ریجیم کا نفاذ،مقررہ وقت میں بلڈنگ پلان کی منظوری اور تعمیراتی شعبے کو صنعت کا درجہ دلانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کم لاگت گھروں کی تعمیر کے لیے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا اعلان آباد ممبران کے لیے نہایت خوش آئند ہے جس سے کم آمدن والے طبقے کو 50 لاکھ گھروں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ لاکھوں افراد کو روزگار بھی ملے گا جس سے تعمیراتی شعبے کا استحکام اور ملکی معیشت کو فروغ ملے گا۔محسن شیخانی نے اپنے دور میں آباد کو ملنے والی کامیابیوں پر تمام سبکدوش ہونے والے عہدیداران اور ممبران کو خراج تحسین پیش کیا۔سبکدوش ہونے والے سینئر وائس چیئرمین سہیل ورند،وائس چیئرمین عبدالرحمٰن اور سدرن ریجن کے چیئرمین محمد علی توفیق رتاڑیا نے بھی تمام نو منتخب عہدیداراران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آباد ممبران کی فلاح و بہبود اور تعمیراتی صنعت کے فروغ اور ملکی معیشت کی ترقی کے لیے تمام نو منتخب عہدیداران کی مکمل سپورٹ کریں گے۔قبل ازیں سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے انتخابات ہوئے جس میں الائیڈ پینل کے الطاف کانٹا والا بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے جبکہ الائیڈ پینل کے ہی عامر امین تھارا، عبدالکریم آڈھیا، افضل چامڈیہ، احمد اویس، علی جمیل، آصف یونس سم سم، عارف یوسف جیوا، محمد ایوب، محمد حسن بخشی، محمد صادق بلوچ، ندیم ریاض، فیاض الیاس، محمد سہیل نیوی والا ،نذیر محمد غوری، راحیل رنچ خاور منیر اور محمد عارف شیخانی بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ جبکہ محمد ناصر لاکھانی، محمد پٹیل، سعید خورشید عالم، عمر بن اسلام، طارق عزیز، عبدل برکات، انجینئر دانش بن رؤف، ذیشان صدیقی، محمد خالد، مصطفیٰ شیخانی، عزیر شاہد اور سید الطاف حسین آباد کی سدرن ریجنل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران منتخب ہوگئے ہیں۔علاوہ ازیں شیراز جے منو کو آباد ناردرن ریجن کا چیئرمین جبکہ حضر ایوب اظہار، ساجد سعید،ساحر رشید،عمر الہی شیخ، میاں محمد نعمان،محمد پرویز چوہدری اور تعظیم احمد ناردرن ریجن کے ممبران منخب ہوگئے ہیں۔سب ریجن حیدر آباد کے لیے کاشف شیخ کو وائس چیئرمین جبکہ انجینئر شبیر میمن اور اسداللہ کو بطور ممبران منتخب کیا گیا ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »