کراچی: نوری آباد کے قریب وین میں آگ لگ گئی، 13 افراد جاں بحق، 6 افراد زخمی۔
ذرائع کے مطابق نوری آباد کے قریب مسافر وین حادثے میں 13 افراد کے جھلس کے جانبحق ہونے کی تصدیق، 11 افراد کی لاشیں نکالی گئی 2 لاشیں وین میں موجود، 6 افراد زخمی، 2 سالا بچہ محفوظ رہا، بچے کو خراش تک نہیں آئی،
سپر ہائی وے پر حادثے کا شکار وین حیدر آباد سے کراچی آرہی تھی، حادثے میں 13 افراد جاں بحق ھو گئے۔
موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر وین کو حادثہ ٹائی راڈ ٹوٹنے کی وجہ سے پیش آیا، ٹائی راڈ ٹوٹنے پر وین کچے میں جاگری، وین الٹنے کے باعث وائرنگ میں آگ لگی جس نے پوری گاڑی کو لپیٹ میں لے لیا، حادثہ کراچی ٹول پلازہ سے چالیس کلو میٹر فاصلے پر رونما ہوا،