لاہور، پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری جھگڑے میں زخمی ہو گئے۔
ذرائع مطابق طلال چوہدری جھگڑے میں زخمی ہو گئے جس کے بعد انہیں لاہور کے نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔اسپتال ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ طلال چوہدری کے سر اور کمر پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ جھگڑے میں طلال چوہدری کی مختلف ہڈیاں بھی فریکچر ہوئی ہیں۔
طلال چوہدری کو نجی اسپتال کے ایگزیکٹو روم میں رکھا گیا ہے۔طلال چوہدری کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔