تازہ ترین
29 ستمبرکو سندھ حکومت نے صوبے بھر میں چھٹی کا اعلان کر دیاپاکستانی کرکٹ ٹیم کا ورلڈکپ کیلئے اعلان کل ہوگاگورنر سندھ نے کینسر کی مریضہ کی مدد کردیمحکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیڈالر میں ناقابل یقین کمی 250 سے نیچے آنے کی پیشگوئیسعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق، جان بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہےپاکستان نے نیپال کو شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلینگراں وزیرِاعظم کی آج نیویارک میں کیا مصروفیات رہیں گی؟گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے کراچی پہنچ گیاکراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جارییو اے ای نے پاکستان سے تازہ گوشت امپورٹ کرنے کے سمندری راستے بند کردیےبجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکانانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاشرجیل میمن کیخلاف کرپشن کا کیس دوبارہ کھل گیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کیاموسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹیآئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ کب ریلیز ہو گا؟لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے، بلاول بھٹوعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا فیصلہڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہ

نواز شریف عمران خان دشمنی میں ملک دشمنی پر اتر آئے ہیں، حلیم عادل شیخ

 

عمرکوٹ: پاکستان تحریک انصاف سندھ کےصدر حلیم عادل شیخ نےکہا ہےکہ نواز شریف عمران خان دشمنی میں ملک دشمنی پر اتر آئے ہیں. نواز شریف اور الطاف حسین ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، پیپلزپارٹی نے اپنے 10 سالہ دور اقتدار میں سندھ کو تباہ وبرباد کرکے رکھ دیا ہے ۔

حلیم عادل شیخ نے عمرکوٹ میں عدالت میں حاضری کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک فاشسٹ پارٹی بن چکی ہے ، پیپلزپارٹی نے سندھ کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے نواز شریف کسی کے اشاروں پر چل رہے ہیں ، نواز شریف عمران خان دشمنی میں ملک دشمنی پر اتر آئے ہیں، نواز شریف ملک کی سلامتی کے اداروں کےخلاف بات کررہے ہیں ۔ بلاول بھٹو کہہ رہے ہیں کہ سندھ میں تحریک چلائیں گے، میں پوچھتا ہوں کہ بلاول سندھ میں کس کےخلاف تحریک چلائیں گے ، میں بلاول بھٹو کو کہتا ہوں کہ وہ سندھ میں کرپشن کےخلاف تحریک چلائین، سیلاب میں ڈوبے ہوئے لوگوں کےلیے تحریک چلائیں، سندھ میں روڈز کی تعمیر کےلیے تحریک چلائیں، لوگوں کو کتے کاٹے کی ویکسین کی فراہمی کےلیے تحریک چلائیں، ہم بلاول بھٹو کا ان ایشوز پر ساتھ دینگے ، سندھ میں گذشتہ دس سال سے جاری پیپلزپارٹی کی حکومت نے سندھ کو تباہ وبرباد کرکےرکھ دیا ہے ، سندھ کی عوام کو کوئی پرسان حال نہیں ہے ، سیلاب زدگان بےیارو مددگار پڑے ہوئے ہیں ۔

حلیم عادل شیخ نےمیڈیاکے مختلف سوالات کےجواب دیتے ہوئے کہا کہ پاک افواج مضبوط ہےتو پاکستان مضبوط ہے پاکستان کی سلامتی کے اداروں ریاستی اداروں کی عزت پر کوئی حروف نہیں آنےدیا جائے گا ، عوام مضبوط ہےتو پاکستان مضبوط ہے ، جن ممالک میں فوج کمزور ہے تو ملک بھی کمزور ہے، لیبیا ،شام ،عراق کا حال ہمارے سامنے ہے۔

حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ یہ لوگ ملک کی سلامتی اس پاک افواج اور دیگر ریاستی دفاعی اداروں کو کمزور کرنا چاہتے ہیں جس کی کسی طرح بھی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے ، پوری قوم پاک افواج کےساتھ کھڑی ہے ۔ حلیم عادل شیخ نےکہا کہ پیپلزپارٹی میری زبان بند کرنا چاہتی ہے، پیپلزپارٹی کی نظر میں کسی سیاسی جماعت کا سیاست کرنا حرام ہوچکا ہے اسی بنا پر مجھ پر ایک بےبنیاد مقدمے میں ملوث کیا گیا ہے ، ہمیں انصاف کی پوری امید ہے آج میں عدالت میں حاضری کےلیے پیش ہوا ۔

حلیم عادل شیخ نےکہا کہ الطاف حسین نےکراچی میں نوگو ایریاز بنا رکھے، آج پیپلزپارٹی نےبھی سندھ کے مختلف شہروں میں نو گو ایریاز بنا کر اپنے مخالفین کی زبان بند کرنا چاہتے ہیں ، میں سندھ کےعوام کے حقوق کےلیے آواز بلند کرتا رہوں گا ، سندھ کے نوگوایریاز میں آتا جاتا رہوں گا ، میں سندھ کا وکیل ہوں پیپلزپارٹی کی قیادت میری زبان بند کرنا چاہتی ، حلیم عادل شیخ نےکہا پاکستان تحریک انصاف سندھ کی عوام کو اکیلا نہیں چھوڑے گی.

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »