تازہ ترین
29 ستمبرکو سندھ حکومت نے صوبے بھر میں چھٹی کا اعلان کر دیاپاکستانی کرکٹ ٹیم کا ورلڈکپ کیلئے اعلان کل ہوگاگورنر سندھ نے کینسر کی مریضہ کی مدد کردیمحکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیڈالر میں ناقابل یقین کمی 250 سے نیچے آنے کی پیشگوئیسعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق، جان بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہےپاکستان نے نیپال کو شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلینگراں وزیرِاعظم کی آج نیویارک میں کیا مصروفیات رہیں گی؟گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے کراچی پہنچ گیاکراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جارییو اے ای نے پاکستان سے تازہ گوشت امپورٹ کرنے کے سمندری راستے بند کردیےبجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکانانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاشرجیل میمن کیخلاف کرپشن کا کیس دوبارہ کھل گیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کیاموسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹیآئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ کب ریلیز ہو گا؟لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے، بلاول بھٹوعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا فیصلہڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان ٹک ٹاک پر پابندی کے خواہاں

اسلام آباد, وزیراعظم عمران خان ٹک ٹاک پر پابندی کے خواہاں ہیں۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم معاشرے میں بڑھتی ہوئی عریانت اور فحاشی پر پریشان ہیں۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو اس کی روک تھام کے لیے ہدایت کی ہے کیونکہ ایسا نہ ہوا تو اس کے نتیجے میں پاکستانی معاشرے کی سماجی و مذہبی اقدار تباہ ہو جائیں گی۔

انہوں نے کہا وزیراعظم نے مجھ سے اس حوالے سے ایک دو بار نہیں بلکہ 15 سے زائد مرتبہ بات کی۔وہ چاہتے ہیں کہ مرکزی میڈیا اور سوشل میڈیا اور اس کی ایپلی کیشنز کے ذریعے پھیلنے والی فحاشی کی روک تھام کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے۔وزیراعظم کہتے ہیں عریانیت کی وجہ سے بچوں اور خواتین کے ریپ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

شبلی فراز نے مزید بتایا کہ حال ہی میں وزیراعظم نے بتایا کہ ٹک ٹاک جیسی ایپس معاشرے کی اقدار کو زبردست نقصان پہنچا رہی ہیں لہذا اسے بلاک کرنا چاہئیے۔

وزیراعظم کو بتایا کہ سب سے پہلے ان ایپس سے رابطہ کیا جائے گا تاکہ وہ معاشرے کا احترام کریں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی غیر اخلاقی معوا شئیر نہ ہو۔شبلی فراز نے مزید کہا کہ وزیراعظم ایسے شخص ہیں جنہوں نے اپنی ساری زندگی مغرب میں گزاری لیکن وہ ہماری سماجی و ثقافتی اقدار کو سمجھتے ہیں جن کا تفظ کرنا چائیے۔دوسری جانب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) نے ٹک ٹاک سے کہا ہے کہ وہ فحش، غیر اخلاقی اور نامناسب مواد کو پاکستان میں دیکھے جانے کے لیے فوری طور پر بلاک کرے۔

پی ٹی اے نے پلیٹ فارم پرموجو د غیر مہذب / غیر اخلاقی /نامناسب مواد کے منفی اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسا کیا ہے۔ پی ٹی اے نے فوری طور پر قابل اعتراض مواد کو ہٹانے اور غیر قانونی مواد کے پھیلائو میں پلیٹ فارم کے استعمال کو روکنے کے لئے ٹِک ٹاک سے رابطہ کیا ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »