بھارتی ٹی وی پروگرام میں ’بھارت مردہ باد‘ کا نعرہ لگانے والے کشمیری وکیل بابر قادری کو گولی ماردی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر میں سماجی کارکن اور نامور وکیل بابر قادری کو نامعلوم افراد نے گھر میں داخل ہوکر گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے جب کہ حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔
طبی امداد کے لیے بابر قادری کو اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔