تازہ ترین
29 ستمبرکو سندھ حکومت نے صوبے بھر میں چھٹی کا اعلان کر دیاپاکستانی کرکٹ ٹیم کا ورلڈکپ کیلئے اعلان کل ہوگاگورنر سندھ نے کینسر کی مریضہ کی مدد کردیمحکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیڈالر میں ناقابل یقین کمی 250 سے نیچے آنے کی پیشگوئیسعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق، جان بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہےپاکستان نے نیپال کو شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلینگراں وزیرِاعظم کی آج نیویارک میں کیا مصروفیات رہیں گی؟گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے کراچی پہنچ گیاکراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جارییو اے ای نے پاکستان سے تازہ گوشت امپورٹ کرنے کے سمندری راستے بند کردیےبجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکانانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاشرجیل میمن کیخلاف کرپشن کا کیس دوبارہ کھل گیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کیاموسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹیآئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ کب ریلیز ہو گا؟لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے، بلاول بھٹوعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا فیصلہڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہ

جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے، جماعت اسلامی سندھ

جماعت اسلامی سندھ نے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری کو عوام دشمن فیصلہ قرار دے دیا، سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ، قیمتوں میں حالیہ اضافہ فی الفور واپس لیا جائے، کاشف سعید شیخ

کراچی: جماعت اسلامی سندھ نے وفاقی کابینہ کی جانب سے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری کو عوام دشمن فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلڈپریشر،مرگی،امراض قلب، کینسر سمیت 94ادویات کی قیمتوں میں اضافی کی منظوری تبدیلی اور مدینے کی ریاست کے دعویدار حکمرانوں کی جانب سے بدترین عوام دشمنی کی عکاس ہے۔مفاد عامہ کی خاطر فیصلہ پر نظر ثانی اور عوام کو ریلیف دیا جائے۔ صوبائی جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ کون نہیں جانتا کہ موجودہ حکومت کی معاشی بے تدبیری اور ناقص حکمت عملی کے نتیجے میں مہنگائی کا گراف جس سطح پر پہنچ چکا ہے اس نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، دہاڑی دار مزدور اور کسان جو اس ہوشربا مہنگائی کے دور میں دوقت کی روٹی کیلئے پریشان ہیں وہ ادویات کی مہنگائی کی وجہ سے علاج معالجے سے بھی محروم ہوجائیں گے، بدقسمتی سے ہر شعبے اور ہر سطح پر عوام دشمن استحصالی مافیا موجود ہے جسے حکمرانوں کی آشیرواد حاصل ہے آٹے، چینی،پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ اس بات کا کھلا ثبوت ہے۔حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ کرکے ایک مرتبہ پھر منافع خور ،ذخیرہ اندوز اور سماج دشمن قوتوں کے ہاتھ مضبوط کئے ہیں اور انہیں دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹنے کی اجازت دے دی ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، اس فیصلے سے نہ صرف مشکلات میں گھری ہوئی حکومت کی بدنامی میں اضافے کا باعث بلکہ حکمرانوں کی عوامی مشکلات اور تکالیف سے آنکھیں بند اور بے حسی کی اعلیٰ مثال ہے، عوام کی جیبوں پر ڈاکہ زنی معاشی دہشتگردی ہے ،ڈرگ اتھارٹی کو کوئی پوچھنے والا نہیں نہ انکے احتساب کا کوئی فارمولا موجود ہے ایسے میں مناسب غذا سے محروم عوام کو اب مناسب علاج سے بھی محروم کیا جارہا ہے،دواساز کمپنیوں کو قیمتوں میں اضافے کی اجازت دیکر عوام کو لوٹنے کا کھلا لائسنس دیا گیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔صوبائی رہنماءنے ادویات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو فی الفور واپس ،مہنگائی کیخلاف ٹھوس اقدامات کے ذریعے حقیقی معنوں میں عوام دوستی کا ثبوت پیش کرنے کیلئے اقدامات کرے ،سپریم کورٹ اس عوام دشمن فیصلے پر ازخود نوٹیس لیکر عوام کو ریلیف فراہم کرے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »