تازہ ترین
29 ستمبرکو سندھ حکومت نے صوبے بھر میں چھٹی کا اعلان کر دیاپاکستانی کرکٹ ٹیم کا ورلڈکپ کیلئے اعلان کل ہوگاگورنر سندھ نے کینسر کی مریضہ کی مدد کردیمحکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیڈالر میں ناقابل یقین کمی 250 سے نیچے آنے کی پیشگوئیسعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق، جان بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہےپاکستان نے نیپال کو شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلینگراں وزیرِاعظم کی آج نیویارک میں کیا مصروفیات رہیں گی؟گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے کراچی پہنچ گیاکراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جارییو اے ای نے پاکستان سے تازہ گوشت امپورٹ کرنے کے سمندری راستے بند کردیےبجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکانانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاشرجیل میمن کیخلاف کرپشن کا کیس دوبارہ کھل گیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کیاموسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹیآئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ کب ریلیز ہو گا؟لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے، بلاول بھٹوعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا فیصلہڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہ

امریکی حکومت کی جانب سے سندھ کے ہسپتالوں میں وینٹیلیٹرز کی فراہمی

کراچی، پاکستان کی نیشنل ڈزازسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (NDMA) کے ساتھ جاری اپنی شراکتداری کے تحت امریکی حکومت نے سندھ کے محکمہ صحت کے ساتھ مل کر یو ایس ایڈ کے ذریعے صوبے کے چھ ہسپتالوں اور سندھ ریسکیو اینڈ میڈیکل سروسز کو ۵۲ نئے وینٹیلیٹر فراہم کیےتاکہ کروناوائرس کےخلاف ان کے اقدامات مزید موثر بنائی جاسکیں۔

امریکی حکومت نے NDMA کے ساتھ شراکت کرکے پاکستان میں کرونا سے نمٹنے کیلئے ۲۰۰ وینٹیلیٹر فراہم کیے ہیں اور سندھ حکومت کو دیے جانے والے وینٹیلیٹر بھی اسی کوشش کا حصہ ہیں۔

اس موقعہ پر امریکی قونصل جنرل رابرٹ سلبرسٹین نے کہا کہ، “ایک بااعتماد شراکتدارکی حیثیت میں امریکا کو اس بات پر فخر ہے کہ اس نے اس مشکل گھڑی میں پاکستان اور سندھ کی صوبائی حکومت کا ساتھ دیا۔ یہ وینٹیلیٹرز نسبتاَ چھوٹے سائیز کے اور آسانی سے لگائے جاسکتے ہیں جو کہ کرونا کے خلاف پاکستان کی کوششوں کومزید موثر کرنےکے ساتھ محکمہ سندھ کی صلاحیتوں میں بھی اضافہ کرے گا تاکہ تشویشناک صورتحال سے دوچار مریضوں کی زندگی بچائی جاسکے۔”

قونصل جنرل سلبرسٹین نے اس پروگرام میں آنلائن شرکت کی جس میں دیگر شرکا میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرہ پیچوہو، سیکریٹری ڈاکٹر کاظم جتوئی اور یو ایس ایڈ کے سندھ اور بلوچستان کے ڈائریکٹر جیمز پاریز شامل تھے۔

پاکستان میں صحت کے اداروں کے ساتھ شراکتداری کرکے یو ایس ایڈ نے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو یہ آلات چلانے کی تربیت بھی دی ہے تاکہ مستحقمریضوں کو بہتر طبی امدادفراہمکی جاسکے۔ اس کے ساتھ اس شراکتداری کے توسط سے ملک بھر میں لیبارٹریوں کی ٹیسٹنگ کرنے، بیماری کی مانیٹرنگ کرنے، کیس کو ٹریک کرنے، بیماریوں کو بڑھنے سے روکنے اور مریضوں کی بہتر تیمارداری کرنے کی صلاحیتوں میں اضافہ ہونے کے ساتھ بہتری بھی آرہی ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »