لاہور: ماڈل ایان علی نے اپنی آمدن کا 50 فیصد حصہ فلاحی کاموں کے لیے وقف کرنےکا اعلان کیا ہے۔
ایان علی کا کہنا ہے کہ اپنی ڈیبیو البم اور تمام پروجیکٹس کا 50 فیصد منافع فلاحی کاموں کے لیے وقف کروں گی۔
ان کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں کی فلاح کے لیے کام کر رہی ہوں، ہمیشہ سوچا کہ دنیا میں بہتری کے لیے کیا کرسکتی ہوں۔