کراچی، سید قاسم نوید قمر اور حسین ھارون کی قائم علی شاہ، سید ناصر حسین شاہ سے اظہار تعزیت۔
وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ سید قاسم نوید قمر،سابق وزیرخارجہ حسین ھارون اور رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر نے آج سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان کے صاحبزادے سید مظفر علی شاہ جیلانی اور صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔
ان مواقعوں پر وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ سید قاسم نوید قمر اور رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر نے انتقال کرجانے والوں کی ارواح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی اور اہل خانہ کے لئے صبرِ جمیل کی بھی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔