کراچی (قومی مقاصد نیوز) ترجمان متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کہا ہے کہ رؤف صدیقی کی بریت سے ثابت ہوگیا کہ سانحہ بلدیہ فیکٹری سے ایم کیو ایم کا کوئی تعلق نہیں تھا۔
نجی سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری آتشزدگی کیس کے فیصلے پر ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ متحدہ ایک پر امن اور سماج دوست جماعت ہے، شرپسند عناصر سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے نہ ہی کوئی پالیسی ہے۔ ترجمان نے سانحہ بلدیہ کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سماج دشمن اور قانون شکن عناصرکی سر پرستی ایم کیو ایم پاکستان کی پالیسی نہیں ہے،رؤف صدیقی کی بریت سے ثابت ہوگیا کہ سانحہ بلدیہ فیکٹری سے ایم کیو ایم کا کوئی تعلق نہیں تھا۔ترجمان ایم کیوایم پاکستان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کو سانحہ بلدیہ کے لواحقین کے سے شدید ہمدردی ہے کہ انہیں آٹھ برس تک فیصلے کا انتظارکرناپڑا ۔انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ اعلی عدالتیں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے تمام لواحقین کو جلدومکمل انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گی، واضح کرتے ہیں کہ کسی بھی سماج دشمن اور قانون شکن عناصر کی سرپرستی ایم کیوایم پاکستان کی پالیسی نہ پہلے تھی اور نہ کبھی ہوگی ۔