کراچی،منشیات فروش گرفتار۔ 5 کلو گرام سے زائد افیوم برآمد۔
صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران کراچی ایکسائز پولیس نے اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر ایس ایم صادقین کی سربراہی میں خفیہ اطلاع ملنے پر شیل پمپ نزد بلاول چورنگی سے ایک منشیات فروش ملزم عبید الرحمن کے قبضے سے پانچ کلو گرام سے زائد افیوم برآمد کرلی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات سندھ کے افسران کی اعلیٰ کارکردگی کا ثبوت ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ منشیات فروشوں کے خلاف مسلسل کامیاب کارروائیاں ہی منشیات فروشوں کی حوصلہ شکنی کا باعث بن جائیں گی۔