پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کی فنکشنل لیگ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں کیونکہ ماضی میں عوام سے مینڈیٹ لینے والوں نے انہیں مایوس کیا ہے.
ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے فنکشنل لیگ ہاؤس میں ہونے والے کراچی زون رابطہ کمیٹی کہ اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں کراچی زون رابطہ کمیٹی کے کنوینئر ارشد شر بلوچ، سیکریٹری فرحان عالم ، ڈپٹی کنوینئر سلمان فیاض ، شھناز جمیل ، اویس رانا اور دیگر کمیٹی میمبران کے علاوہ تمام ضلعی صدور اور جنرل سیکریٹریز نے شرکت کی اجلاس میں کنوینئر ارشد شر بلوچ نے تنظیمی اور دیگر معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ فنکشنل لیگ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں کراچی کے تمام حلقوں سے امیدوار کھڑے کرے گی۔کارکنان تیاریاں تیز کردیں،نئے حلقہ بندیوں پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے،کراچی کی عوام کی فنکشنل لیگ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں کیونکہ ماضی میں شہریوں نے جن کو مینڈیٹ دیکر ایوانوں تک پہچایا انہوں نے عوام کو مایوس کیا ہے کارکنوں کی تربیت کہ لیے تنظیمی کمیٹی قائم کردی گئی ہے،جبکہ تمام شعباجات کی بھی کمیٹیاں قائم کی جائیں گی،سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ کراچی کے بلدیاتی اداروں نے شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا ہے شہریوں کو نہ پینے کا پانی میسر ہے اور نہ ہی نیکاسی آب کی سہولیات میسر ہے جس کے باعث پورا شہر گٹر نالا بن چکا ہے،پورا شہر اندھیرے میں ڈوب چکا ہے،لحاظہ کراچی کی عوام ان روایتی سیاست اور سیاستدانوں سے تنگ آ چکی ہے،اور وہ ابھی حقیقی معنی میں تبدیلی چاہتی ہے،لحاظہ ہم پوری کوشش کریں کہ عوام کی امیدوں پر پورا اتریں،اور دن رات محنت کرکے کراچی کی حالتوں کو تبدیل کریں.