جامشورو: بس ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر نکل گئی، حادثے میں کئی افراد زخمی جبکہ ڈرائیور بس سے چھلانگ لگاکر فرار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح جامشورو کے قریب ٹلٹی سے آنے والی بس کو اس وقت حادثہ پیش آیا جب ڈرائیور نے بے احتیاطی کرتے ہوئے بس کو تیز رفتار میں چلایا جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کا کہنا تھا کہ بس کے ایک ٹائر کی ہوا کم تھی اور ہم نے ڈرائیور کو کہا کہ بس آہستا چلائیں پر ڈرائیور نے کسی کی نہیں سنی اور تیز رفتاری کے باعث بس ڈرائیور کے کنٹرول سے نکل گئی، ڈرائیور نے بس سے چھلانگ لگائی اور فرار ہوگیا، 4 منٹ تک بس بغیر ڈرائیور کے چل رہی تھی جس کے بعد بس کلٹی ہوگئی۔