کراچی میں 5 سالہ بچی مروہ سے زیادتی اور قتل کیس میں گرفتار 2 ملزمان کے ڈی این اے میچ کر گئے۔
ڈی آئی جی ایسٹ نعمان صدیقی نے بتایا کہ فیض محمد فیضو اور عبداللہ افغانی کو 14 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔
نعمان صدیقی نے بتایا کہ فارنزک ڈویژن نے دونوں ملزمان کے ڈی این اے میچ ہونے کی تصدیق کی، ملزمان کے نمونے مروہ کے کپڑوں سے حاصل کے گئے تھے۔